This new Samsung feature might change the way you watch TV

This New Samsung Feature Might Change The Way You Watch TV

سام سنگ کا نیا فیچر صارفین کے ٹی وی دیکھنے کے انداز کو بدل دے گا

سام سنگ نے انٹرڈیوائس سکرین مررنگ کے  ایک نئے فیچر کے  حوالے سے حقوق ملکیت کی ایک درخواست دی ہے۔سام سنگ نے اس ٹیکنالوجی کو سام سنگ ٹیپ ویو (Samsung Tap View) کا نام دیا ہے۔
اس ٹیکنالوجی سے صارفین اپنے سمارٹ فون کی سکرین بہت آسانی سے  سمارٹ ٹی وی پر مرر کر سکیں گے۔
میرا کاسٹ یا کروم کاسٹ کے ذریعے اگرچہ بہت آسانی سے مررنگ کی جا سکتی ہے لیکن  کبھی کبھار وائی فائی سیٹنگ  یا گوگل اکاؤنٹ میں سائن اِن ہونے کے حوالے سے کچھ مشکلات پیش آ جاتی ہے۔
سام سنگ نے اس سارے عمل کو بہت زیادہ آسان کردیا ہے۔اس فیچر سے آپ اپنے دوستوں کے گھروں یا ہوٹل کے  ٹی وی میں بھی بہت آسانی سے سکرین مررنگ کر سکتے ہیں۔ ابھی تک یہ تو معلوم نہیں ہو سکا کہ سام سنگ اس کے لیے کیا ٹیکنالوجی استعمال کرے گا تاہم اندازہ ہے کہ  اس میں این ایف سی  یا near-field communication  کا استعمال کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

این ایف سی سے ہی موبائل کمپنیاں کیش لیس پے منٹ کرتی ہیں۔

این ایف سی کو  بہت سی بلوٹوتھ ڈیوائسز کے ساتھ استعمال کیا جا رہا ہے۔اسی وجہ سے اس سے سمارٹ فون ٹو سمارٹ ٹی وی سکرین مررنگ کے لیے استعمال کرنا سمجھ میں بھی آتا ہے۔
اگر سام سنگ نے  سام سنگ ٹیپ ویو میں این ایف سی ہی استعمال کیا تو ایسا کرنے والی وہ پہلی کمپنی نہیں ہوگی۔ اس سے پہلے سونی بھی اپنے حالیہ سمارٹ ٹی وی میں یہ ٹیکنالوجی استعمال کر چکا ہے۔
تاریخ اشاعت: 2019-12-09

More Technology Articles