This tiny 500 gadget can hack the passcode of any iPhone 7 and 7 plus

This Tiny 500 Gadget Can Hack The Passcode Of Any IPhone 7 And 7 Plus

500 ڈالر کی یہ ڈیوائس کسی بھی آئی فون 7 اور آئی فون 7 پلس کا پاس کوڈ ہیک کر سکتی ہے

ایپل اپنی ڈیوائسز کی سیکورٹی کے لیے ہر ممکن کوشش کرتا ہے لیکن اس کی باوجود ہیکر یا آئی  ٹی کمپنیاں ایپل کی ڈیوائسز میں کوئی نہ کوئی خرابی تلاش کر لیتی ہیں۔
ایک یوٹیوبر ایوری تھنگ ایپل پرو نے 500 ڈالر کی ایک ایسی ڈیوائس کا مظاہرہ کیا ہے جو کسی بھی آئی فون 7 اور آئی فون 7 پرو کا پاس کوڈ کریک کر سکتی ہے۔


یہ ڈیوائس سائز میں کافی چھوٹی ہے۔ یو ایس بی پورٹ کے ذریعے یہ ڈیوائسز ایک ہی وقت میں بروٹ فورس سے 3 ڈیوائسز کا پاس کوڈ کریک کر سکتی ہے۔
ایوری تھنگ ایپل پرو کے مطابق اس ڈیوائس کے خالق نے فون کی ایک خرابی سے فائدہ اٹھایا ہے، جس کے تحت صارفین جتنی بار چاہیں پاس ورڈ درج کر سکتے ہیں۔ یوٹیوبر کے مطابق اس خرابی سے آئی او ایس 10.3.3 اور 11 بیٹا کے درمیانی ورژنز پر چلنے والی تمام آئی فون 7 اور 7 پلس ڈیوائسز متاثر ہونگی۔

(جاری ہے)

اگر آپ کے فون میں آئی او ایس کا پرانا ورژن چل رہا ہے تو ہیکر آپ کے فون میں بروٹ فورس کے لیے آئی او ایس 10.3.3 فرم وئیر امپورٹ کر سکتے ہیں۔ ایسا کرنے کے لیے بھی پاس کوڈ کی ضرورت ہوتی ہے لیکن اس ڈیوائس میں موجود سافٹ وئیر اس عمل کو خودکار طور پر بائی پاس کر سکتا ہے۔
اس ڈیوائس کو پاس کوڈ کھولنے میں چند دن کا وقت بھی لگ سکتا ہے۔ اس کا انحصار پاس کوڈ کی پیچیدگی پر ہے۔
اچھی بات یہ ہے کہ اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد ایپل نے اس خرابی پر قابو پانے کے لیے کام شروع کر دیا ہے۔ امید ہے کہ یہ ڈیوائس مزید صارفین کے فون ہیک نہیں کر سکےگی۔

تاریخ اشاعت: 2017-08-30

More Technology Articles