Tiny wireless sensor never needs a battery

Tiny Wireless Sensor Never Needs A Battery

ننھے وائرلیس سنسر جنہیں کبھی بیٹری کی ضرورت نہیں پڑے گی

انٹرنیٹ آف تھنگز بہترین خیال ہے مگر اس میں ایک ہی مشکل ہے کہ ہمیں تمام چھوٹی چھوٹی ڈیوائسز کو پاور فراہم کرنی پڑتی ہے۔مشکل تب ہوتی ہے جب ڈیوائس اتنی چھوٹی ہو کہ اس میں بیٹری کی جگہ ہی نہ ہو۔
نیدرلینڈ کے ماہرین کا خیال ہے کہ انہوں نے اس مسئلے کا حل نکال لیا ہے۔انہوں نے بہت ہی چھوٹے یعنی 2 مربع ملی میٹر کے وائرلیس ٹمپریچر سنسر بنائے ہیں جوقریبی موجود راؤٹر کی ریڈیائی لہروں سے توانائی حاصل کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

رریڈیائی لہریں ملنے کے کچھ دیر بعد ہی یہ سنسرز کام کرنا شروع کر دیتے ہیں، لیکن ان ننھے سنسر کے ساتھ بھی ایک مسئلہ ہے۔ یہ راؤٹر سے صرف ایک انچ کے فاصلے پر ہی خود کو چارج کر کے کام کرتے ہیں۔راؤٹر سے ایک انچ فاصلے کی پابندی کی وجہ سے ہی یہ خیال عملی طور پر ناقابل عمل اور مضحکہ خیز خیال کیا جاتارہا مگر اب ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک سال کے اندر اندر وہ اس ننھے سنسر کی رینج کو 10 فٹ تک لے جائیں گے،جس کے بعد اسے 16 فٹ تک بڑھایا جائے گا۔
ان ننھے سنسروں کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ یہ انتہائی سستے ہیں۔ ایک سنسر کی لاگت صرف 20 سینٹ ہے، یعنی ایک دفعہ مارکیٹ میں آنے کے بعد ہر کوئی انہیں اپ گریڈ کر سکے گا۔

تاریخ اشاعت: 2015-12-09

More Technology Articles