Toyota hydrogen car to sell on just eight

Toyota Hydrogen Car To Sell On Just Eight

ٹویوٹا نے ہائیڈروجن کار فروخت کے لیے پیش کر رہا ہے

ٹویوٹا نے اپنے نئے ہائیڈروجن پاور سے چلنے والے فیول سیل وہیکل کو میرائی(Mirai) کا نام دیا ہے۔ ہائیڈروجن گاڑی ایسی گاڑی ہوتی ہے جو پاور سورس کے طور پر ہائیڈروجن استعمال کرتی ہے۔ایسی گاڑیوں کے پاور پلانٹ ہائیڈروجن کی کیمیکل انرجی کو میکینکل انرجی میں تبدیل کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس کے لیے پلانٹ اندرونی کمبسٹن انجن میں ہائیڈروجن جلاتے ہیں یا ہائیڈروجن کا آکسیجن کے عمل کر کے بجلی کی موٹر کو حرکت دیتے ہیں۔


ٹویوٹا میرائی کو اکتوبر میں فروخت کے لیے پیش کرے گا۔ فی الحال میرائی کی صرف 8 گاڑیاں فروخت کی جائیں گی اس کے بعد 200 یونٹ اور سال 2017 کے آخر تک میرائی کے 3000 یونٹ فروخت کیے جائیں گے۔
امریکا میں میرائی کی قیمت 57000 ڈالر سے شروع ہو گی، جس کے ساتھ تین سال کے لیے ہائیڈوروجن بھی مہیا کی جائے گی۔

تاریخ اشاعت: 2015-05-07

More Technology Articles