TPL Maps roll out Pakistan First Street Vision Map

TPL Maps Roll Out Pakistan First Street Vision Map

TPL Maps نے پاکستان کا پہلا اسٹریٹ ویژن میپ متعارف کرادیا

TPL Maps نے کراچی، لاہور اور اسلام آباد کیلئے اسٹریٹ ویژن کا فیچر متعارف کرادیا ہے ۔ابتدائی مرحلے میں اس فیچر کی بدولت صارفین اپنے اسمارٹ فونز کے ذریعے تین بڑے شہروں کی سڑکوں کاعملی طور پر نظارہ کر سکیں گے۔یہ اپنی نوعیت کا پہلا فیچر ہے جسے پاکستان میں شروع کیاجا رہا ہے جو کہ ملک میں کسی بھی میپنگ کمپنی کی جانب سے متعارف کی گئی ٹیکنالوجی میں ایک اہم پیش رفت ہے۔



اسٹریٹ ویژن کا فیچر 60,000 سے زائد تصاویر پر مشتمل ہے اورپاکستان کے تین بڑے شہروں کی تقریباً 3000کلومیٹرطویل سڑکوں کے نیٹ ورک پر محیط ہے۔ صارفین موبائل فون کے ذریعے اب دنیا بھر میں کہیں بھی بیٹھ کر عملی طور پراپنے پسندیدہ مقامات جیسا کہ ریسٹورنٹس، ہوٹلز،ہائوسز،سینما، پارکس اور دیگر مشہور عوامی مقامات کا نظارہ کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)



اس موقع پر عدیل ہاشمی ، ہیڈ آف میپس TPL Trakker نے کہا،’’ہمارا اسٹریٹ ویژن فیچر پاکستان میں لوگوں کو کسی جگہ پرجائے بغیر شہر کی سڑکوں پر گھومنے کا ایک منفرد تجربہ فراہم کرتا ہے۔یہ واک تھرو اسٹریٹ ویژن فیچر پاکستان میں پہلی مرتبہ شروع کیا جارہا ہے جو ہماری لوکلائزیشن کی حکمت عملی کا حصہ ہے اور ہمارے صارفین کو دلچسپ تجربہ فراہم کرے گا۔
ہم پورے جوش و خروش کے ساتھ آج TPL Mapsمیں پہلی بار اسٹریٹ ویژن متعارف کرارہے ہیںجو کہ پاکستان بھر کے طلباء ، کاروباری اداروں اوراسٹارٹ اپس کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگا ۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ،’’اس فیچر کے آغاز کے ساتھ ہی پاکستان ایک مقامی اسٹریٹ ویژن فراہم کرنے والے دنیا کے چند ممالک میں سے ایک ہونے پر فخر کرسکتا ہے ۔
پاکستان میں ڈیجیٹل دور کیلئے ہمارا وژن مسلسل جدت کے ذریعے بہترین ممکنہ میپنگ سلوشن فراہم کرنا ہے تاکہ TPL Mapsپلیٹ فارم کے انفرادی اور کاروباری صارفین کی اہمیت کو سمجھا جاسکے۔

اسٹریٹ ویژن فیچر کو اگلے چند ماہ میں کوئٹہ ،پشاور اور فیصل آباد سمیت پاکستان کے دیگر بڑے شہروںمیں بھی متعارف کرایا جائے گا ۔ TPL Maps فری ایپلی کیشن کی پیشکش کے ذریعے پہلے ہی سیٹلائٹ ویو اور نائٹ ویو موڈفراہم کررہا ہے اوراس اسٹریٹ ویژن فیچر کی شمولیت کے ساتھ یہ پاکستان میں ایک بہترین میپنگ برانڈ ہونے کا عزم رکھتا ہے۔جلد ہی صارفین خوداسٹریٹ ویژن میں اپنے پسندیدہ مقامات شامل کرنے کے قابل ہو جائیں گے جو ملک کے نوجوانوں میں دلچسپی اور جوش وخروش پیدا کرے گا۔

تاریخ اشاعت: 2017-04-13

More Technology Articles