TSMC and ARM working on 7nm process for iPhone 8 A12 chipset

TSMC And ARM Working On 7nm Process For IPhone 8 A12 Chipset

ٹی ایس ایم سی اور اے آر ایم 7این ایم پراسس پر کام کر رہا ہے

چپ میکر ٹی ایس ایم سی کے بارے میں افواہ ہے کہ وہ ایپل کے آنے والے تمام آئی فون 7 اور 7 پلس کے لیے اے 10 چپ سیٹ بنا رہا ہے۔اب کہا جا رہا ہے کہ ٹی ایس ایم سی ، اے آر ایم کے ساتھ مل کر 7این ایم FinFET کی تیاری پر کام کر رہا ہے۔7این ایم پروسس کو 2018 میں آنے والے آئی فون 8 کے اے 12 چپ سیٹ میں استعمال کیا جائے گا۔
ممکنہ ٹائم ٹیبل کے مطابق7nm FinFET چپس کی تیاری کا کام اگلے سال شروع ہوجائے گا۔

ایپل کی طلب کو پورا کرنے کے لیے ٹی ایس ایم سی کو کافی ٹائم لگے گا۔

(جاری ہے)


اس وقت ایپل نے آئی فون 6 ایس اور 6ایس پلس میں اے 9 ایس او سی استعمال کیا ہے۔اے 9 کو سام سنگ اور ٹی ایس ایم سی دونوں نے بنایا ہے۔ سام سنگ کے بنائے ہوئے اے 9 کو 14 این ایم پروسس پر بنایا گیا ہے جبکہ ٹی ایس ایم سی کو 16 این ایم پروسس پر بنایا گیا ہے۔
7این ایم پروسس سے پہلے 10 این ایم پروسس کے سمارٹ فون سامنے آئیں گے۔اندازہ ہے کہ 10 این ایم پروسس کو 2017 کےآئی فون7ایس اور 7 ایس پلس میں استعمال کیا جائے گا۔
پچھلے ماہ سام سنگ نےانٹر نیشنل سولڈ سٹیٹ سرکٹس کانفرنس میں دنیا کا پہلا 10 این ایم FinFET چپ متعارف کرایا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2016-03-16

More Technology Articles