Twitter and Amazon join hands

Twitter And Amazon Join Hands

ایمازون کی چیزیں اب با آسانی ٹویٹر پر خریدی جا سکیں گی

انٹرنیٹ پر خرید و فروخت کی معروف کمپنی ایمازون نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر کیساتھ شراکت کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ ٹوئٹر کے صارفین کسی ہیش ٹیگ کے استعمال سے ایمازون پر خریداری کر سکیں گے،صارفین امریکہ میں amazoncart# اور برطانیہ میں amazonbasket# کے ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے مخصوص ٹوئیٹس کے جواب دے کے کر بھی اپنی ایمازون شاپنگ کارٹ میں اشیا شامل کر سکتے ہیں.

(جاری ہے)

تاہم صارفین کو خرید کی تصدیق کے لیے اب بھی ایمازون کی ویب سائٹ پر جانا پڑے گا،سماجی روابط کی ویب سائٹوں کی مقبولیت کے پیشِ نظر مختلف کمپنیاں ان ویب سائٹوں کے ذریعے گاہک حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں،ڈیجیٹل تشہیر کی کمپنی لوئس پلس کے ایشیا پیسیفک خطے کی سربراہ سنجنا چاپلی نے کہاکہ اصل میں اہم بات وہ مکالمے ہی ہیں جو مختلف پلیٹ فارموں پر صارفین اپنی پسند کی اشیا کے بارے میں کر رہے ہیں،مختلف برینڈز ان پلیٹ فارموں کا استعمال کرنا چاہتے ہیں کیونکہ ان کے پاس کروڑوں صارفین ہیں،ایمازون کو دنیا کی سب سے بڑی آن لائن دکانوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے، اور یہاں لاکھوں اشیا برائے فروخت ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2014-05-07

More Technology Articles