Twitter announces new application process

Twitter Announces New Application Process

ٹوئٹر کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ اب سب کے لیے

ٹوئٹر کا ویری فائیڈ یا تصدیق شدہ اکاؤنٹ وہ اکاؤنٹ ہوتا ہے جس پر نیلے رنگ کے دائرے میں سفید رنگ کے ٹک کا نشان ہوتا ہے۔ا س نشان کا مطلب ہوتا ہے کہ اس کاؤنٹ کو وہی شخص یا ادارہ استعمال کر رہا ہے اور ٹوئٹر نے اس کی تصدیق کر لی ہے۔
ٹوئٹر نے کافی عرصہ پہلے خود کار تصدیق کا فیچر بند کر دیا تھا، جس کے بعد ٹوئٹر مینوئلی اکاؤن کی تصدیق کرتا رہا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ ٹوئٹر کے 310 ماہانہ ایکٹیو صارفین میں سے صرف 0.06فیصد صارفین کے اکاؤنٹ تصدیق شدہ ہیں۔

(جاری ہے)


عام طور پر مشہور شخصیات،صحافی، سیاست دان اور کھلاڑیوں کے اکاؤنٹ ہی تصدیق شدہ ہوتے ہیں مگر اب ٹوئٹر نے اس کا دائرہ کار بڑھا دیا ہے۔نئے پراسس کے تحت ٹوئٹر کے معیار پر پورا اترنے والے تمام افراد کا اکاؤنٹ ویری فائی ہو سکے گا۔
ٹوئٹر نے آج سے نیا پراسس جاری کر دیا ہے جو تمام دنیا میں اس ہفتے کے آخر تک دستیاب ہوگا۔ اس سلسلے میں مزید معاونت کے لیے یہاں کلک کریں۔ ٹوئٹر پر خودکار تصدیق کے لیے فارم اس لنک پر دستیاب ہے۔

تاریخ اشاعت: 2016-07-19

More Technology Articles