Twitter Blocked in Turkey

Twitter Blocked In Turkey

ترکی میں ٹوئیٹر پر پابندی لگا دی گئی!

ترکی میں مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر فوری طور پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اور عوام سے آزادی رائے کا حق چھین لیا گیا ہے۔
ترکی کے وزیر اعظم ، انکے خاندان اور کابینہ پر کرپشن کے قصے ٹوئیٹر پر حر ف عام تھے، اور ان قصوں سے پریشان ترکی کے وزیر اعظم نے چند دن پہلے تمام سوشل نیٹ ورکس کو بند کرنے کی دھمکی لگائی تھی۔

(جاری ہے)

لیکن عوام نے انکے خلاف مہم جاری رکھی، اور ٹوئیٹر کے ذریعے مختلف معلومات ایک دوسرے کو فراہم کی جاتی رہیں، اور مظاہروں کی کالز دی جاتی رہیں۔

اسلئے فوری طور پر وزیر اعظم کے احکامات کے بعد ٹوئیٹر پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
ٹوئیٹر کے ذرائع نے لگی والی پابندی پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اور صارفین کو مختلف موبائل کوڈز کے ذریعے اپنے پیغامات بھیجنے اور وصول کرنے کے طریقے بھی سائیٹ پر شائع کر دئیے ہیں۔ تاکہ صارفین ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں رہ سکیں۔

تاریخ اشاعت: 2014-03-21

More Technology Articles