Twitter, Facebook and Google being sued for Paris attacks

Twitter, Facebook And Google Being Sued For Paris Attacks

ٹوئٹر، فیس بک اور گوگل پر نیا مقدمہ

رینالڈو گونزالیز کی بیٹی نوہیمی اُن 130 لوگوں میں شامل تھی، جو پچھلے سال ہونے والے پیرس حملوں کے دوران مارے گئے۔اب رینالڈو ٹوئٹر، فیس بک اور گوگل پر دہشت گردوں کی معاونت پر مقدمہ کررہا ہے۔ رینالڈو کا کہنا ہے کہ یہ سروسز دہشت گردوں کو پروپیگنڈہ کرنے، دہشت گرد بھرتی کرنے، رقم جمع کرنے اور ایک دوسرے تک پیغام رسانی میں معاونت فراہم کرتی ہیں۔


عدالتی کاغذات کے مطابق ان ویب سائٹس پر الزام ہے کہ دہشت گرد ان ویب سائٹس سے فنڈز جمع کرتے ہیں، پروپیگنڈہ کرتے ہیں اور نئے لوگوں کو بھرتی کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

رینالڈو کا مزید کہنا ہے کہ اس انفراسٹرکچر سپورٹ کی وجہ سےدہشت گردوں کو پھلنے پھولنے کا موقع ملا اور انہوں نے 13 نومبر 2015 کو پیرس میں حملہ کر دیا، جس میں اس کی بیٹی بھی ماری گئی۔
رینالڈو نےالزام لگایا ہے کہ بغیر فیس بک، ٹوئٹر اور یوٹیوب کے دہشت گرد اپنا پیغا م نہیں پھیلا سکتے۔


اس طرح کے مقدمات کا فیصلہ اکثر کمپنیوں کے حق میں ہی ہوتا ہے۔ کمپنیوں نے متنازعہ مواد کے ہٹانے پر بہت سے لوگ رکھے ہوتے ہیں، تاہم بہت سا موادبروقت نہیں ہٹایا جا سکتا، دہشت گرد اسی کا فائدہ اٹھا رہے ہیں تاہم مصنوعی ذہانت جیسے جیسے بہتر ہوتی جارہی ہے، امید ہے کہ اس سے متنازعہ مواد فوراً ہٹایا جا سکےگا۔

تاریخ اشاعت: 2016-06-16

More Technology Articles