Twitter finally relaxes 140 character limit

Twitter Finally Relaxes 140 Character Limit

ٹوئٹر نے 140 الفاظ کی حد ختم کر دی مگر ایک نئے انداز سے

بہت عرصےسے انتظار کیا جا رہا تھا کہ ٹوئٹر 140 کیریکٹر کی حد کو ختم کرے مگر ٹوئٹر اس حد کو ختم کرنے کی بجائے مختلف طریقوں سے کیریکٹر کی حد بڑھا رہا ہے۔ پہلے ٹوئٹر نے لنکس کو 140 کیریکٹر کی حد سے ختم کیا جو 23 کیریکٹر لیتے تھے۔
اب کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ وہ تمام چیزیں جو ٹیکسٹ نہیں وہ 140 کیریکٹر میں شامل نہیں ہونگی۔

اس طرح ایموجیز بھی اس حد میں شامل نہیں ہونگے۔ صارفین کو ٹیکسٹ کے لیے اب بھی 140 کیریکٹر ملیں گے مگر کوٹس، پول، ویڈیو یا تصاویر اب اس حد میں شامل نہیں ہونگے۔
ٹوئٹر ماضی میں بھی کیریکٹر کی حد بڑھانے کی کوشش کرتا رہا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق ٹوئٹر الفاظ کی حد 10ہزار کرنا چاہتا تھا مگر پھر یہ منصوبہ ترک کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ایک اور رپورٹ کے مطابق ٹوئٹر صارفین کو الفاظ کی حد میں مزید چھوٹ دینے کےلیے تجربات کر رہا ہے۔

ہو سکتا ہے جلد ہی ٹوئٹر رپلائی میں صارفین کے نام کو حذف کر کے بھی الفاظ کی حد کو بڑھائے۔
ٹوئٹر نے یہ نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے جو جلد ہی تمام صارفین کے پاس ایکٹیو ہوجائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2016-09-19

More Technology Articles