Twitter gets support for the 72 new Unicode 9 emoji

Twitter Gets Support For The 72 New Unicode 9 Emoji

ٹوئٹر نے 72نئے یونی کوڈ 9 ایموجیز متعارف کرا دئیے

یونی کوڈ کنسورشیم نے جون میں یونی کوڈ 9 متعارف کرایا تھا۔ اس کے بعد یونی کوڈ کنسورشیم نے یونی کوڈ 9 کےلیے 72 نئے ایموجیز قبول کیے تھے۔اب ٹوئٹر پر ان 72 نئے ایموجیز کی سپورٹ متعارف کرا دی گئی ہے۔ یعنی اب صارفین درجنوں اقسام کے ایموجیز سے اپنی پسند کا ایموجی منتخب کر سکیں گے۔ ان ایموجیز میں جوکر ایموجی بھی شامل ہے۔

(جاری ہے)

ان ایموجیز کی خاص بات یہ ہے کہ صارفین ایموجی کی رنگت بھی تبدیل کر سکیں گے۔

ٹوئٹر پر صارفین چھوٹی سی تبدیلی کر کے ایموجی کو ہیٹ پہنا سکیں گے یا اسے عینک لگا سکیں گے۔
اگرچہ بہت سے کمپیوٹروں پر ایموجیز ٹائپ کرنے کی سہولت نہیں ہوتی تاہم صارفین ایموجی پیڈیا یا ایموجی کی بورڈ سے ایموجیز کو کاپی کر کے پیسٹ کر سکتے ہیں۔

Twitter gets support for the 72 new Unicode 9 emoji
تاریخ اشاعت: 2016-07-13

More Technology Articles