Twitter introduces anti trolling measures with its latest update

Twitter Introduces Anti Trolling Measures With Its Latest Update

ٹوئٹر نے ہراساں کرنے والوں کے خلاف نیا ٹول متعارف کرا دیا

ٹوئٹر اپنے پلیٹ فارم پر لوگوں کو ہراساں کرنے والوں کے خلاف نت نئے ٹول متعارف کراتا رہا ہے۔ اسی سلسلے میں ٹوئٹر نے اپنے پلیٹ فارم کو مزید اپ ڈیٹ کیا ہے۔

(جاری ہے)


ٹوئٹر کے وی پی انجینرئنگ ایڈ ہو نے ایک نئی سیفٹی اپ ڈیٹ کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ صارفین اب مخصوص الفاظ، یوزر نیمز یا ڈیفالٹ ایگ اواٹار والے اکاؤنٹس اور غیر تصدیق شدہ ای میل یا فون نمبر والے اکاؤنٹ میوٹ کر سکیں گے۔ مخصوص الفاظ والے ٹوئٹس ایک دن، ایک ہفتے، ایک مہینے یا لامحدود مدت تک کے لیے میوٹ کیے جا سکیں گے۔
مسٹر ہو کا کہنا ہے کہ ٹوئٹر اپنے پلیٹ فارم سے خراب مواد کم سے کم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
اس کے علاوہ ٹوئٹر نے اپنے رپورٹ کرنے کے پراسس کو مزید شفاف بنا دیا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2017-03-01

More Technology Articles