Twitter introduces tool to mute words

Twitter Introduces Tool To Mute Words

ٹوئٹر نے الفاظ ، ہیش ٹیگ اور ایموجی کو میوٹ کرنے کا ٹول متعارف کرا دیا

ان دنوں ٹوئٹر نے بہت سے نئے ٹول متعارف کرائے ہیں ، جس کے بعد امید ہے کہ صارفین پلیٹ فارم کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں گے۔ٹوئٹر نے جو سب سے اہم فیچر متعارف کرایا ہے وہ میوٹ(Mute) ٹول ہے۔ اس کی مدد سے صارفین مخصوص الفاظ ، ہیش ٹیگ اور ایموجیز پر مشتمل ٹوئٹ کو بلاک کر سکتے ہیں، جس کے بعد آپ کو ایسے الفاظ، ہیش ٹیگ اور ایموجیز پر مشتمل ٹوئٹس نظر نہیں آئیں گے۔

(جاری ہے)


میوٹ ورڈ فیچر کے حوالے سے ٹوئٹر بہت عرصے سے کام کر رہا تھا جسے اب ساری دنیا میں تمام صارفین کے لیے متعارف کرا دیا گیا ہے۔
ٹوئٹر نے اس فیچر کے ساتھ hateful conduct policy کو بھی بہتر کیا ہے، جس کے بعد ہیٹ سپیچ اور ہراساں کرنے کے حوالے سے رپورٹنگ کو آسان بنا دیا گیا ہے۔
ٹوئٹر پر مخصوص کی ورڈ بلاک کرنے کے لیے سیٹنگ پھر نوٹیفیکیشن پھر Mute specific words from your notifications. پر یا یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت: 2016-11-15

More Technology Articles