Twitter is adding a new DM button to tweets

Twitter Is Adding A New DM Button To Tweets

ٹوئٹر ٹوئٹس میں ڈائریکٹ میسج کا بٹن شامل کر رہا ہے

ٹوئٹر اپنے ٹوئٹس میں ایک نیا بٹن شامل کر رہا ہے۔ اس نئے بٹن کا مقصد دوسرے صارفین کو ٹیگ کرنے کی بجائے ڈائریکٹ میسج کرنے کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
آئی او ایس اور اینڈروئیڈ ٹوئٹر ایپس میں نیا ڈی ایم بٹن ٹائم لائن میں ٹوئٹس کے نیچے ظاہر ہوگا۔ یہ نیچے دل کے یعنی فیورٹ کے بٹن کے دائیں جانب ہوگا۔

(جاری ہے)

اس بٹن کو دباتے ہی آپ اس ٹوئٹ کو اپنے دوستوں کے ساتھ براہ راست میسج میں شیئر کر سکیں گے۔
ٹوئٹر پر پہلے بھی ڈائریکٹ میسج کے ذریعے ٹوئٹ کی جا سکتی ہیں تاہم نئے بٹن کا مقصد اس عمل کو انتہائی آسان بنانا ہے۔پرانے طریقے میں لانگ پریس سے شیئر شیٹ اور شیئر بذریعہ ڈائریکٹ میسج آپشن کا انتخاب کرنا پڑتا ہے۔
ٹوئٹر کا کہنا ہے کہ 2015 میں ڈائریکٹ میسج میں 60فیصد اضافہ ہوا ہے۔

Twitter is adding a new DM button to tweets
تاریخ اشاعت: 2016-04-05

More Technology Articles