Twitter is killing Vine

Twitter Is Killing Vine

ٹوئٹر وائن کو ختم کر رہا ہے

ٹوئٹر وائن کو ختم کر رہا ہے۔ وائن ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں صارفین اپنی 6 سیکنڈ تک کی ویڈیوز شیئر کر سکتے ہیں۔ وائن کو ختم کرنے سے ٹوئٹر کا مقصد اپنا منافع بڑھانا ہے۔
ٹوئٹر نے 2012 میں وائن کو اس کے لانچ ہونے سے بھی پہلے خرید لیا تھا۔ ٹوئٹر کو امید تھی کہ وائن جلد ہی مارکیٹ پر چھا جائے گااور ایسا ہوا بھی۔

(جاری ہے)

اس کی کامیابی کا اندازہ یہاں سے لگایا جا سکتا ہے کہ وائن کی وجہ سے لوگوں نے اپنی مختصر دورانیے کی ویڈیوز کو وائن کہنا شروع کر دیا۔

وقت گزرنے کےساتھ ساتھ وائن مارکیٹ میں آنے والے دوسرے پلیٹ فارمز کا مقابلہ نہ کر سکالیکن اس کے خاتمے کی سب سے اہم وجہ ٹوئٹر کی پتلی ہوتی ہوئی معاشی حالت ہے ، جس کی وجہ سے ٹوئٹر نے اس سے جان چھڑانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ٹوئٹر نے وائن کے ملازمین کو بھی فارغ کرنا شروع کر دیا ہے۔ ٹوئٹر کا کہنا ہے کہ وائن ختم کرنے کے باوجود وہ لوگوں کی وائن ڈیلیٹ نہیں کرے گا۔ صارفین انہیں ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2016-10-28

More Technology Articles