Twitter is testing relaxed character limits for replies

Twitter Is Testing Relaxed Character Limits For Replies

ٹوئٹر جوابات کے لیے حروف کی حد بڑھانے کے تجربات کر رہا ہے

پچھلے ماہ ٹوئٹر نے اپنے پلیٹ فارم میں ایک بڑی تبدیلی کی تھی۔ ٹوئٹر نے میڈیا اٹیچمنٹ،جیسے فوٹوز، ویڈیوز، GIFs، پولز اور کوٹس ٹوئٹس کو 140 حروف کی حد میں شمار کرنا بند کر دیا تھا۔
ایک رپورٹ کے مطابق ٹوئٹر اسی طرح کا ایک اور فیچر ٹسٹ کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

موبائل صارفین کے ساتھ کیےجانے والے محدود تجربات میں ٹوئٹر جوابات میں صارفین کےیوزر نیم بھی حروف کی حد میں شمار نہیں کررہا۔یعنی اب صارفین جوابات میں پورے 140حروف کا جواب ہی لکھ سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ یہ تجربات موبائل ایپ، ویب ایپ اور ٹوئٹ ڈیک پر صارفین کےا یک چھوٹے سے گروپ کے ساتھ کیےجا رہے ہیں۔اس کے علاوہ یہ نیا فیچر صرف جوابات کے لیے ہے نہ کہ نئے ٹوئٹس کے لیے۔

تاریخ اشاعت: 2016-10-27

More Technology Articles