Twitter might sell itself in less than a month

Twitter Might Sell Itself In Less Than A Month

ٹوئٹر اسی ماہ بکنے والا ہے

دوسری سہ ماہی (پی ڈی ایف )کے مایوس کن منافع کے بعد ٹوئٹر نے خود کو فروخت کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ٹوئٹر کی فروخت کی ڈیل جلد ہی متوقع ہے۔
رائٹر کےذرائع کے مطابق کمپنی کی فروخت کی ڈیل 27 اکتوبر کو متوقع ہے۔

(جاری ہے)

رائٹر کے مطابق ٹوئٹر کے متوقع خریداروں میں گوگل، ڈزنی اور سیلز فورس شامل تھے مگر گوگل اور ڈزنی کے پیچھے ہٹنے کے بعد ٹوئٹر کے شیئر کی قیمت 9 فیصد کم ہو کر 22.58 ڈالر رہ گئی ہے۔


گوگل اور ڈزنی کے جانے کے بعد اب پیچھے سیلز فورس رہ جاتی ہے۔ اب دیکھنا ہوگا کہ اگر سیلز فورس ٹوئٹر کو خرید لیتی ہے تو سیلز اور مارکیٹنگ کمپنی مائیکرو بلاگنگ نیٹ ورک کو کیسے چلائے گی۔چند دنوں میں سامنے آنے والی خبروں سے مزید واضح ہوجائے گا کہ ٹوئٹر کو کون اور کتنے میں خرید رہا ہے؟

تاریخ اشاعت: 2016-10-06

More Technology Articles