Twitter now shows if a tweet was deleted for policy violations

Twitter Now Shows If A Tweet Was Deleted For Policy Violations

ٹوئٹر اب بتائے گا کہ کونسا ٹوئٹ پالیسی کی خلاف ورزی کی وجہ سے ڈیلیٹ کیا گیا ہے

ٹوئٹر نے حال ہی میں ایک نئے فیچر کا اعلان کیا ہے۔ اس فیچر سے کسی بھی ڈیلیٹ کیے ہوئے ٹوئٹ کے بارے میں صارفین کو معلوم ہو جائے گا کہ اسے کس نے ڈیلیٹ گیا ہے۔ اگر ٹوئٹ ٹوئٹر نے ڈیلیٹ کیا ہوگا تو دیگر صارفین کو معلوم ہو جائے گا کہ یہ ٹوئٹ پالیسی کی خلاف ورزی پر ڈیلیٹ کیا گیا ہے۔
اگرچیہ یہ ٹوئٹر کی جانب سے متعارف کرائی گئی چھوٹی سی تبدیلی ہے لیکن اس سے کمپنی کی شفافیت کے حوالے سے سنجیدگی کا پتا چلتا ہے۔


اب سے پہلے ڈیلیٹ گئے ٹوئٹس کے ساتھ کسی قسم کی وضاحت نہیں ہوتی تھی کہ انہیں کیوں ڈیلیٹ کیا گیا ہے، کیا یہ اصولوں کی خلاف ورزی کی وجہ ڈیلیٹ کی گئی ہے یا کوئی اور وجہ تھی۔اب اگر ٹوئٹر کے موڈریٹر کوئی ٹوئٹ ڈیلیٹ کریں گے تو سب صارفین کو معلوم ہو جائے گا کہ یہ ٹوئٹ کمپنی کے اصول و ضوابط کی خلاف ورزی پر ڈیلیٹ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ میسج ٹوئٹ ڈیلیٹ کیے جانے کے 14 دن بعد تک نظر آتا رہے گا۔


ٹوئٹر نے ایک اور بڑی تبدیلی کی ہے۔ اب اگر کوئی صارف کسی ٹوئٹ کو رپورٹ کرے گا تو اگلی بار یہ ٹوئٹ اس صارف کو سرمئی رنگ میں نظر آئے گا۔ اس کے ساتھ ایک View کا بٹن ہو گا، جسے پریس کرنے کے بعد رپورٹ کرنے والا صارف اس ٹوئٹ کو دیکھ سکے گا۔ اس سے پہلے رپورٹ کرنے والے صارف کو ٹوئٹ بار بار نظر آتا رہتا تھا۔
یہ دونوں تبدیلیاں آنے والے ہفتوں میں سب صارفین کے لیے جاری کر دی جائیں گی۔

Twitter now shows if a tweet was deleted for policy violations
تاریخ اشاعت: 2018-10-18

More Technology Articles