Twitter Replaces Favorite With Likes, Stars Are Now Hearts

Twitter Replaces Favorite With Likes, Stars Are Now Hearts

ٹوئٹر نے فیورٹ کو لائک سے بدل دیا

ٹوئٹر نے اپنے پلیٹ فارم میں ایک بہت بڑی تبدیلی کی ہے۔ٹوئٹر میں فیورٹ کو لائک سے تبدیل کر دیا گیا ہے۔لائکس کو ظاہر کرنے کے لیے سرخ دل کی مدد لی گئی ہے، جو پچھلے سٹار سے کافی بہتر ہے۔

(جاری ہے)

اسی طرح کی تبدیلیاں وائن اور پیری سکوپ میں بھی ہونگی۔
ٹوئٹر میں فیورٹ کا فیچر 2006 سے موجود ہے۔ٹوئٹر کے پراڈکٹ منیجر اکرشن کمار کا کہنا ہے کہ وہ ٹؤئٹر کو مزید آسان بنانا چاہتے ہیں۔
دل کا نشان اس لیے متعارف کرایا گیا ہے کیونکہ اسے دنیا کی ہر زبان کے لوگ سمجھ سکتے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2015-11-05

More Technology Articles