Twitter testing expanded multi day polls

Twitter Testing Expanded Multi Day Polls

ٹوئٹر اپنے پول فیچر کو مزید بہتر بنا رہا ہے

پچھلے مہینے ہی ٹوئٹر نے پول فیچر متعارف کرایا ہے(تفصیلات اس صفحے پر)۔ لیکن ٹوئٹر کا یہ فیچر کافی محدود ہے۔ پول میں صرف دو آپشنز دئیے جا سکتے ہیں اور پول صرف 24 گھنٹے کے لیے ایکٹیو ہوتا ہے۔

(جاری ہے)


کچھ ذرائع کے مطابق کمپنی اپنی اسی خامی کو دور کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ٹوئٹر جو نئے ٹسٹ کر رہا ہے اُن میں ٹوئٹر پول میں دو سے بھی زیادہ آپشن شامل کیے جا سکیں گے اور یہ پول کئی دنوں تک جاری رہے گا۔
دو سے زیادہ آپشنز کی وجہ سے پول کرانے والے زیادہ تفصیلی طور پر اپنے سوالات پوچھ سکیں گے اور سوالا ت کے جواب دینے والے بھی اچھی طرح سے سوالوں کو سمجھ سکیں گے۔

Twitter testing expanded multi day polls
تاریخ اشاعت: 2015-11-19

More Technology Articles