Twitter tests 'Fleets' that delete themselves after 24 hours

Twitter Tests 'Fleets' That Delete Themselves After 24 Hours

ٹوئٹر 24 گھنٹوں میں از خود ڈیلیٹ ہونے والے ”فلیٹس“ کے تجربات کر رہا ہے

ٹوئٹر ایک نیا فیچر آزما رہا ہے،جسے فلیٹس (fleets) کا نام دیا گیا ہے۔فلیٹس سے صارفین ایسے ٹوئٹس کرسکیں گے جو 24 گھنٹوں بعد خودبخود غائب ہو جائیں گے۔
فی الحال یہ فیچر صرف برازیل کے صارفین کے لیے پیش کیا گیا ہے لیکن ٹوئٹر کا کہنا ہے کہ یہ فیچر بتدریج دوسرے ممالک کے لیے بھی جاری کیا جائے گا۔ اگر فلیٹس تما م صارفین کے لیے جاری کر دئیے گئے تو یہ  ٹوئٹر پر لوگوں کے ایک دوسرے سے رابطے کا طریقہ کار بدل دیں گے۔

عملی طور پر فلیٹس  ایک عام ٹوئٹس سے زیادہ انسٹاگرام کی سٹوری کی طرح ہونگے۔

(جاری ہے)

دوسرے لفظوں میں ٹوئٹر نے اس بار سوشل میڈیا ایپس کا ایک اہم فیچر کاپی کیا ہے۔ٹوئٹر کی فلیٹس  ٹوئٹس کی طرح ٹیکسٹ پر مشتمل ہونگی ، آپ اس میں چاہیں تو تصاویر اور جفس بھی شامل کر سکیں گے۔ تاہم یہ فلیٹس  صارفین کی نیوز فیڈ  یا ٹائم لائن میں ظاہر نہیں ہونگی بلکہ یہ مین فیڈ کے اوپر ظاہر ہونگی۔اس پر دئیے گئے ریپلائی اور ری ایکشنز براہ راست آپ کے انباکس میں ظاہر ہونگے۔انسٹاگرام کی سٹوریز کی طرح ٹوئٹر کی فلیٹس کو بھی انٹرنیٹ پر ایمبیڈڈ نہیں کیا جا سکے گا اور نہ ہی اس کا لنک شیئر کیا جا سکے  گا۔

تاریخ اشاعت: 2020-03-04

More Technology Articles