Twitter updated with additional mute options to stop trolls

Twitter Updated With Additional Mute Options To Stop Trolls

ٹوئٹر نے صارفین کی حفاظت کے لیے مزید فیچر متعارف کرا دئیے

ٹوئٹر نے اعلان کیا ہے کہ اس کی موبائل ایپلی کیشن اب آن لائن گالم گلوچ اور ہراساں کرنےو الوں سے نپٹنے کے لیے مزید پاور فل ہوگئی ہے۔ٹوئٹر نے اینڈروئیڈ اور آئی او ایس ٹوئٹر صارفین کےلیے ایک نیا نوٹی فیکیشن سسٹم متعارف کرایا ہے۔ اس سے صارفین تنگ کرنے والوں کے اکاؤنٹ بند کر سکیں گے۔
اس فیچر سے صارفین ایڈوانس فلٹر سیٹنگ میں جا کر درج ذیل اکاؤنٹس کے نوٹی فیکیشن بلاک کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)


• ایسے اکاؤنٹ جو نئے ہوں(جسے آپ فالو نہ کرتے ہوں)
• ایسے اکاؤنٹ جو آپ کو فالو نہ کرتے ہوں
• ایسے اکاؤنٹ جنہیں آپ فالو نہ کرتےہوں۔
• ایسے اکاؤنٹ جن کی ڈیفالٹ پروفائل فوٹو ہو(جنہیں آپ فالونہ کرتےہوں)
• تصدیق شدہ ای میل کے بغیر اکاؤنٹ(جنہیں آپ فالو نہ کرتے ہوں)
• تصدیق شدہ فون نمبر کے بغیر اکاؤنٹ (جنہیں آپ فالو نہ کرتے ہوں)

تاریخ اشاعت: 2017-07-10

More Technology Articles