Twitter warns users targeted by state-sponsored attacks

Twitter Warns Users Targeted By State-sponsored Attacks

ٹوئٹر صارفین ہوشیار

فیس بک اور گوگل تو پہلے ہی اپنے صارفین کو خبردار کر چکے ہیں کہ اُن کے صارفین ریاستی سرپرستی میں کیے جانے والے سائبر حملوں کا شکار ہو سکتے ہیں۔اب ٹوئٹر نے بھی وارننگ جاری کر دی ہے۔ ٹوئٹر نے حالیہ دنوں میں اپنے بہت سے صارفین کو خبردار کیا ہے کہ حکومتی حملہ آور اُن کے ای میل ایڈریسز، نیٹ ورک کنکشنز اور فون نمبرز حاصل کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ٹوئٹر کا کہنا ہے کہ ان کے خیال میں ابھی تک کسی حملہ آور نے کسی صارف کی معلومات نہیں چرائی تاہم ٹوئٹر اس حوالے سے صارفین کی رہنمائی کرنے کو تیار ہے۔ٹوئٹر نے صارفین کو اکاؤنٹ کو محفوظ رکھنے کے لیے جو تجاویز دی ہیں اُن میں سے ایک ٹور براؤزر کا استعمال بھی ہے۔
یہ یقین سے نہیں کہا جا سکتا کہ کونسی حکومت خاص طور پر اس میں ملوث ہے۔ حملے کا شکار ہونے والوں میں سیکورٹی ماہرین سمیت ہر طرح کے لوگ شامل ہیں لیکن کوئی ایسا خطرہ نہیں جو تمام صارفین کے لیے ہو۔
ٹوئٹر کی طرف سے اچھی بات یہ ہوئی کہ اس نے بغیر وقت ضائع کیے تمام صارفین کو متوقع خطرے سے خبردار کر تے ہوئے اکاؤنٹس کو محفوظ بنانے کے لیے تجاویز جاری کر دی ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2015-12-14

More Technology Articles