Twitter will now show ads to logged out users too

Twitter Will Now Show Ads To Logged Out Users Too

ٹوئٹر وزٹ کرنے والا ہر شخص اشتہار دیکھے گا

ٹوئٹر شوشل نیٹ ورک سے زیادہ نیوز ہب بنتا جا رہا ہے۔ٹوئٹر ایسے لوگوں کو بھی سہولیات فراہم کررہا رہا ہےجو لاگ ان نہ ہوئے ہوں، اب ٹوئٹر ایسے صارفین کو، جو لاگ ان نہ ہوئے ہوں، اشتہارات بھی دکھائے گا۔ ایسے صارفین جو ٹوئٹر پر لاگ ان نہ ہوئے ہوں، ان کی تعداد بھی کم نہیں۔ ٹوئٹر کے مطابق ہر ماہ 50 کروڑ وزٹ ایسے افراد کی طرف سے ہوتے ہیں، جو لاگ ان نہیں ہوئے ہوتے۔

یہ تمام افراد بھی اب ٹوئٹر کی پروموٹڈ ٹوئٹس اور ویڈیوز دیکھیں گے۔
مارکیٹنگ کرنے والے افراد لاگ آؤٹ صارفین کو اس طرح ٹارگٹ نہیں کرسکتے جیسے لاگ ان صارفین کو کرتے ہیں، تاہم علاقوں کی بنیاد پر لاگ آؤٹ صارفین کو ٹارگٹ کیا جا سکتا ہے۔
لاگ آؤٹ صارفین کے لیے ٹوئٹر کے اشتہار ات ابھی تجرباتی مراحل میں ہیں۔

(جاری ہے)

ابھی یہ صرف ویب پروفائلز اور ٹوئٹس کے تفصیلی پیجیز پر ہی ظاہر ہونگے۔

کمپنیوں کے پاس لاگ آؤٹ صارفین کو ٹارگٹ کرنے کے لیے علاقے کے علاوہ دوسری کسی قسم کی معلومات نہیں ہونگی، اس لیے کمپنیاں اندازے کے مطابق صارفین کو ٹارگٹ کر سکتی ہیں۔ اس فیچر سے بڑے بجٹ کی کمپنیاں تو لازمی فائدہ اٹھائیں گی لیکن کم بجٹ رکھنے والی کمپنیاں لاگ ان صارفین کو ہی بہتر طریقے سے ٹارگٹ کرنا پسند کریں گے۔
لاگ آؤٹ صارفین کے لیے اشتہاری ٹوئٹس ابھی صرف امریکا، برطانیہ ، جاپان اور آسٹریلیا میں متعارف کرائی گئی ہے۔ دوسرے ممالک میں اسے بعد میں متعارف کرایا جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2015-12-11

More Technology Articles