Uber is Launching in Pakistan

Uber Is Launching In Pakistan

اوبر پاکستان میں اپنے آپریشنز لانچ کرنے والی ہے

آن ڈیمانڈ ٹیکسی سروس اوبر(Uber) اب پاکستان میں بھی اپنی سروس لانچ کرنے والی ہے۔اوبر اپنی سروس کی ابتدا لاہور سے کرے گی، جس کے بعد اس کا دائرہ دوسرے شہروں تک بڑھا دیا جائے گا۔اوبر ایک موبائل ایپلی کیشن بیسڈ ٹیکسی سروس ہے، جس میں لوگ ایپلی کیشن سے پک اینڈڈراپ کی سہولت حاصل کر سکتےہیں۔
اوبر کو لاہور میں کافی سخت مقابلے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

(جاری ہے)

لاہور میں پہلے ہی Careem اور A-Taxi سروسز نے اپنے قدم جمائے ہوئے ہیں۔
کہا جا رہا ہے کہ اوبر کی ٹیکسی سروس موجودہ رکشوں سے مہنگی اور دوسری ٹیکسی سروسز سے سستی ہوگی۔خیال ہے کہ اس کا فی کلومیٹر کرایہ 15 سے 20 جبکہ ابتدائی فکس کرایہ 100 سے 150 روپے ہوگا۔ صارفین ابتدائی کرایے میں 2 سے 3 کلومیٹر سفر کر سکیں گے، جس کے بعد فی کلومیٹر کرایہ چارج ہوگا۔
پاکستان میں اوبر ڈیبٹ کارڈ، کریڈٹ کارڈ یا نقد کیش سے بھی ادائیگی کی جا سکے گی۔

تاریخ اشاعت: 2016-02-27

More Technology Articles