Uber Officially Confirms its Plans to Launch in Pakistan

Uber Officially Confirms Its Plans To Launch In Pakistan

اوبر پاکستان میں آپریشنز کا آغاز کرنے والا ہے

اوبر سمارٹ فون ایپلی کیشن کے ذریعے آن ڈیمانڈ سواری فراہم کرنے والی دنیا کی مشہور ترین پرائیویٹ کمپنی ہے۔اوبرکا آغاز مارچ 2009 میں ہوا۔ اس وقت یہ کمپنی 63 ممالک کے 300 سے زیادہ شہروں میں کام کر رہی ہے۔

(جاری ہے)


اوبر کی سروس ابھی تک پاکستان میں لانچ نہیں کی گئی تھی تاہم اوبر کی ویب سائٹ پر آسامیوں کے ایک اشتہار سے اوبر کے پاکستان میں آپریشن شروع کرنے کی تصدیق ہوتی ہے۔

یہ اشتہار لاہور میں جنرل منیجر، مارکیٹنگ منیجر اور آپریشنز اینڈ لوجسٹک منیجر کی آسامیوں کے لیے ہے۔
اوبر کے مشرق وسطی اور افریقا کے لیے کمیونی کیشن منیجر شادین عبدالطیف نے بھی لاہور میں اوبر کے آپریشن شروع کرنے کی تصدیق کی ہے۔
امید ہے لاہور کے بعد کمپنی جلد ہی اپنے آپریشنز کا دائرہ کار پاکستان کے دوسرے شہروں تک بھی بڑھا دے گی۔

تاریخ اشاعت: 2015-10-29

More Technology Articles