UC Browser insight stat

UC Browser Insight Stat

یوسی براوزر نے کرکٹ کے حوالے سے دلچسپ اعدادو شمار جاری کر دیے

کرکٹ پاکستان کا مقبول ترین کھیل ہے اور جب بھی کوئی عالمی ایونٹ ہوتا ہے تو پورا ملک اس بخار میں مبتلا ہو جاتا ہے ۔حال ہی میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کا سیز ن اختتام کو پہنچا ہے اور اس حوالے سے مختلف اعدادو شمار سامنے آ رہے ہیں۔ پاکستان کے مقبول موبائل ویب براوزر یوسی براوزر نے بھی کچھ اعدادو شمار پیش کئے ہیں۔موبائل انٹرنیٹ اور سمارٹ فون سے ویب براوزنگ کے منظر نامے میں تبدیلی آ رہی ہے۔

اس ذریعے سے انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد میں مستحکم اضافہ بھی ریکارڈ ہوا ہے۔کرکٹ سیزن کے دوران لاکھوں پاکستان کرکٹ شائقین کرکٹ کی مکمل اپ ڈیٹ رکھتے ہیں۔یہ اپ ڈیٹس لائیو سکور‘ نیوز‘ فوٹوز ‘ ویڈیوز ‘ لائیو ٹوئٹس اور کمنٹری کی صورت میں ہوتی ہیں۔یوسی براوزر نے یوسی کرکٹ کے نام سے ایک فیچر کا اجراء کیا ہے جو کہ یوسی براوزر کے کنٹینٹ ویڈجٹ میں ایک لائیوفیچر ہے ۔

(جاری ہے)

اس فیچر کو لاکھوں لوگوں نے استعمال کیا تھا اور یوسی براوزر کے بہترین سسٹم سے اس حوالے سے مختلف اعداد بھی سامنے آئے ہیں۔ ان اعدادوشمار سے یہ پتا چلتا ہے کہ موبائل فون استعمال کرنے والے صارفین کی کتنی تعداد کرکٹ میں دلچپسی رکھتی ہے اور یہ بھی علم ہوتا ہے کہ کرکٹ میں دلچسپی رکھنے والے شائقین کرکٹ کے کن امور میں زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں ۔

اعدادو شمار کے مطابق ہر دس میں سے چار صارفین کرکٹ کی نیوز کو فالو کرتے ہیں۔سب سے زیادہ دلچسپ میچز میں پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش‘ پاکستان بمقابلہ بھارت اور پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ تھے۔ اسی طرح جن میچز میں شائقین کی دلچسپی بہت ہی کم رہی ان میں ہالینڈ بمقابلہ اومان‘ سکاٹ لینڈ بمقابلہ زمبابوے اور ہالینڈ بمقابلہ آئرلینڈ شامل ہیں۔
اس کے علاوہ یہ امربھی دلچسپی سے بھر پور ہے کہ ستر لاکھ سے زائد یوزرز ‘ یو سی براوزر پر کرکٹ تھیم ویب گیمز سے لطف اندوز ہوئے۔ سب سے زیادہ مقبول گیم #AllinforPak، گیسنگ گیمز اور کرک کارڈز تھیں۔ یوسی براوزر پر 8.2لاکھ افراد نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے حق میں اپنی حمایت کا اظہار کیا۔سب سے بڑا اپ سیٹ پاکستان بمقابلہ بھارت میں ہوا تھا جس میں 89.5فیصد لوگوں کی رائے میں اس مقابلے کا نتیجہ پاکستان کے حق میں ہونا تھا جو کہ شو مئی قسمت نہ ہو سکا۔
سب سے زیادہ مقبول کرکٹ ٹیموں میں پاکستان ‘ بھارت‘بنگلہ دیش ‘ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں شامل تھیں۔ کرکٹ کو آن لائن فالو کرنے کے حوالے سے cricbuzz, cricinfoاور UC Cricketمقبول رہے۔
اس حوالے سے جی ایم آف گلوبل مارکیٹنگ‘ علی بابا موبائل بزنس گروپ کینے یے نے کہا کہ ہم پاکستانی صارفین کیلئے نہ صرف مکمل کرکٹ کا مواد پیش کرتے ہیں بلکہ ویب گیمز کے ذریعے سے ان کو کھیلوں کے ساتھ جوڑتے بھی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ اس عمل سے قوم متحد ہو سکے گی اور کرکٹ کی خوشیاں صارفین میں پھیل سکیں گی۔

UC Browser insight stat
تاریخ اشاعت: 2016-04-08

More Technology Articles