UC Browser partnered with microsoft and twitter to promote cricket

UC Browser Partnered With Microsoft And Twitter To Promote Cricket

یوسی براوزر ‘ مائیکروسافٹ بنگ اور ٹوئٹر نے پاکستان میں کرکٹ کی آن لائن تشہیر کا معاہدہ کر لیا

یوسی براوزر (UC Browser)نے مائیکروسافٹ بنگ (Microsoft Bing)اور ٹوئیٹر (Twitter)کے ساتھ معاہدہ کیا ہے جس کے تحت اب صارفین کو کرکٹ سے متعلق تمام تر معلومات ایک ہی جگہ پر دستیاب ہونگی۔یو سی کرکٹ ‘ یوسی براوزر میں کرکٹ کا کانٹینٹ ویڈجٹ (Content Widget)ہے ‘جس میں لائیو سکور‘ کرکٹ سے متعلق خبریں‘ ویڈیوز‘لائیو ٹویٹس‘ تصاویر‘ اعداو شماراور تبصرے ملاحظہ کئے جا سکتے ہیں۔


بنگ‘ یوسی براوزر اور ٹوئٹر کے ملک میں صارفین کی بڑی تعداد ہے ۔ اسٹیٹ کاونٹر کی رپورٹ کے مطابق یوسی براوزر کا پاکستان میں 35فیصد حصہ ہے ۔اس شراکت داری سے ڈیجیٹل معلومات کو نئی حیت ملے گی اور موبائل پر کرکٹ سے متعلق معلومات کا منظرنامہ مکمل طور پر تبدیل ہو جائے گا ۔ اس معاہدے کے مطابق اہم ترین مائیکر بلاگنگ سوشل سائٹ ٹوئٹر ‘ ٹرینڈنگ موضوعات کے بارے میں مکمل طور پر باخبر رہے گی ۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ ٹوئٹر یوسی کرکٹ پر کرکٹ سے متعلق لائیو ٹوئٹس بھی فراہم کرے گی ۔ مائیکر وسافٹ بنگ کرکٹ سے متعلق تمام تراعدادو شمار اور مواد فراہم کرے گی ۔اس شراکت داری میںٹوئٹر کی جانب سے تازہ ترین پی جی سی کی فراہمی ہی نہیں بلکہ یوسی براوزر کے یوسی کرکٹ کے ذریعہ سے بھی ملک بھر میں صارفین کو پی جی سی فراہم کی جائے گی ۔
پاکستان بھر میں موبائل انٹرنیٹ کے استعمال میں اضافے کے بعد ‘ پاکستان میں آن لائن ویڈیوز‘تصاویر‘لائیو اسٹریمنگ اور سوشل میڈیا کے استعمال میں اضافہ دیکھنے میں آئے گا ۔
اس اہم معاہدے کے بعد یو سی ویب اس حوالے سے دیگر چیلنجوںکا مقابلہ کرنے کیلئے بھی تیار ہے ۔ یوسی براوزر اپنے صارفین کو بہترین مواد کی فراہمی میں ہمہ تن مصروف ہے اور اس کا نتیجہ ہے کہ صارفین کو ایک ہی براوزر میں ان کی تمام تر ضروریات کا حل مل جاتا ہے۔
اس معاہدے کے بارے میں بات کرتے ہوئے یوسی ویب انٹرنیشنل بزنس ڈپارٹمنٹ کے مینجنگ ڈائریکٹر کینے یے نے کہا کہ پاکستانی صارفین اب یوسی براوزر سے خبریں‘ ویڈیوز‘ تصاویر‘ فلموں ‘ موسیقی اور کرکٹ کے بارے میں تازہ ترین معلومات تک باآسانی رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔
یوسی براوزر کی تعریف صرف موبائل براوزنگ تک محدود نہیں ہے بلکہ یہ مواد کو جمع کر کے تقسیم کرنے کا راستہ بھی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ٹوئٹر اور بنگ کے ساتھ معاہدے سے ہم کرکٹ سے متعلق ڈیجیٹل مواد کو نئی حیت دینے لگے ہیں‘ جس کو یقینا صارفین پسندیدگی بخشیں گے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم مستقبل میں یوسی براوزر میں مزید انتخابات کی شمولیت ‘جیسا کہ آن لائن خریداری ‘ ٹرین کے حوالے سے معلومات‘ موبائل ریچارج اور ٹکٹ بکنگ وغیرہ ‘سے پاکستانیوں کی زندگی کو آسان تر کریں گے ۔

ٹوئٹر کے جنوبی ایشیاء کے بزنس ڈویلپمنٹ ہیڈروی چندرن بھاسکرن نے کہا کہ ٹوئٹر آپ کی روز مرہ زندگی کا اہم کنکشن ہے ۔ اسی لئے کرکٹ کے کھیل سے متعلق تازہ ترین معلومات کے حوالے سے بھی بہترین ذریعہ ٹوئٹر ہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال پاکستان اور بھارت کے ورلڈ کپ میچ میں ایک دن میں سترہ لاکھ کے لگ بھگ ٹوئٹس اس ایک موضوع پر کی گئی تھیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یوسی ویب کے ساتھ شراکت داری سے ہم میچ کے سنسنی خیز لمحات کے بہترین ٹوئٹس یوسی براوز ر کے صارفین تک بھی پہنچ جائیں گے ‘جس سے وہ بھی کرکٹ کے شائقین ‘ کھلاڑیوں اور تبصرہ نگاروں کی رائے سے لطف اندوز ہو سکیں گے ۔
مائیکر وسافٹ پارٹنر گروپ پروگرام منیجر سندر سری نواسن نے کہا کہ ہم یوسی براوزر کے ساتھ اس شراکت داری کا حصہ بننے کے حوالے سے خاصے پرجوش ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آنے والے کرکٹ کے سیزن میں بنگ کرکٹ کے اعدادو شمار فراہم کرے گا ۔کرکٹ کے شائقین مخصوص مقابلوں کے حوالے سے بنگ کی پیشگوئی بھی حاصل کر سکیں گے کہ کس میچ میں کس ٹیم کے جیتنے کے کس حد تک مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال کے ورلڈ کپ کرکٹ میچوں میں بنگ کی جانب سے کی جانے والی 83فیصد پیشنگوئیاںبالکل درست تھیں۔ان کا کہنا تھا کہ یوسی براوزر کے ساتھ انضمام سے ہم پر جوش ہیں کہ مزید بہت سے صارفین بنگ کی خدمات کا فائدہ اٹھا سکیں گے
یوسی بروازر کا جدیدترین ورژن ucweb.comاور googleplayسے ڈاون لوڈ کیا جا سکتا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2016-03-10

More Technology Articles