Ufone Launches Super Card Plus

Ufone Launches Super Card Plus

یوفون سپر کارڈ پلس

یوفون سپر کارڈ اور یوفون منی سپرکارڈ کی کامیابی کے بعد یوفون نے یوفون سپر کارڈ پلس متعارف کرا دیا ہے، جس کے مفت ذرائع پچھلے کارڈز سے زیادہ ہیں۔
یوفون سپرکارڈ پلس کی قیمت 599 روپے اور مدت میعاد ایک ماہ ہے۔

(جاری ہے)

یوفون سپر کارڈ پلس لوڈ کرنے کے بعد صارفین یوفون، پی ٹی سی ایل اور وی فون نمبروں پر 1200 ، دیگر نیٹ ورکس پر 200مفت منٹس، 1200ایس ایم ایس، 1200 ایم بی (2جی ، 3جی) موبائل انٹرنیٹ اور 1200 ایم بی سوشل میڈیا(فیس بک، وٹس ایپ، ٹوئٹر) ٹیکسٹ اونلی انٹر نیٹ استعمال کر سکتے ہیں۔


یوفون کی یہ پیشکش صرف پری پیڈ صارفین کے لیے ہے۔یوفون سپرکارڈ پلس کی قیمت میں تمام ٹیکسز اور اضافی چارجز شامل ہیں۔اس آفر کو یولوڈ کے ذریعے بھی حاصل کیا جا سکتا ہے۔وائس بکٹ، شارٹ کوڈز، یو اے این اور این ٹی سی نمبروں پر کی جانے والی کالز اس آفر میں شامل نہیں ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2016-04-04

More Technology Articles