Ufone Launches Super Inaami Offer 2015

Ufone Launches Super Inaami Offer 2015

یوفون نے سپر انعامی آفر 2015 متعارف کرا دی

یو فون نے اپنے صارفین کے لیے سپر انعامی آفر 2015 متعارف کرائی ہے۔ اس آفر کے تحت ایسے تمام صارفین جو 100 روپے یا اس سے زیادہ کا ری چارج کرائیں گے وہ صارفین اتنی ہی رقم کا بیلنس پانے کے ساتھ ساتھ خود بخود اس انعامی آفر میں شامل ہو جائیں گے۔ جیتنے والے خوش نصیبوں کو 1300 سی سی کی 10 لگژری گاڑیاں، 60 موٹر سائیکل اور 60 سونے کے بالیاں دی جائیں گی۔ان بمپر پرائزز کے علاوہ صارفین کو لوڈ کروانے پر مفت منٹس، ایس ایم ایس اور انٹرنیٹ بھی دیا جائے گا۔


6 اپریل کو سپریم کورٹ آف پاکستان ایسی تمام انعامی سکیموں کو جرم قرار دے چکی ہیں جن میں صارفین کو انعام کا لالچ دے کر مہنگے ایس ایم ایس کرنے پر مائل کیا جاتا تھا(تفصیلات اس صفحے پر) ۔ تاہم یوفون کی موجودہ اسکیم اس وجہ سے جرم کے زمرے میں میں نہیں آتی کہ اس میں صارفین سے کسی قسم کے اضافی چارجز وصول نہیں کیے جا رہے بلکہ صارفین کے پیسوں کے بدلے انہیں پورا بیلنس دینے کے ساتھ ساتھ انعام بھی دیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ایسی تمام سکیمیں جن سے صارفین کا نقصان نہ ہوتا ہے اُن کی حکومت پاکستان کی طرف سے اجازت ہے۔

آفر میں شامل ہونے کا طریقہ
اس آفر میں شامل ہونے کے لیے صارفین کو بس 100 روپے یا اس سے زیادہ کا ری چارج کراناہوگا۔ اس کے بدلے صارفین100 روپے کا بیلنس (ٹیکس منہا کر کے )پانے کے علاوہ انعامی آفر میں بھی شامل ہو جائیں گے۔

انعامات
اس آفر میں شامل ہونے والے صارفین بذریعہ قرعہ اندازی جیت سکتے ہیں:
• 1300 سی سی کی 10 لگژری گاڑیاں
• 60 عدد موٹر سائیکل
• 60 عدد سونے کی بالیاں
ان سب کے علاوہ یوفون کے صارفین کو ہر100 روپے کے ری چارج پر درج ذیل لازمی انعامات بھی دئیے جائیں گے۔

• 50 مفت منٹ(یوفون سے یوفون، پی ٹی ایل اور وی فون)
• 50 ایس ایم ایس
• 50 ایم بی انٹرنیٹ

لازمی انعامات کی شرائط
• کچھ تیکنیکی وجوہات کی بنا پر سپر کارڈ ری چارج کرنے والے صارفین کو مفت منٹ، ایس ایم ایس اور انٹر نیٹ فراہم نہیں کیا جائے گا تاہم ایسے صارفین بمپر انعام کی قرعہ اندازی میں شامل ہونگے۔

• لازمی انعام کی مدت استعمال صرف ایک دن ہے۔ ہر رات 11 بجکر 59 منٹ پر لازمی انعام سے حاصل ہونے والے منٹ ، ایس ایم ایس اور انٹرنیٹ ختم ہوجائیں گے۔
• لازمی انعام کے بقایا کا سٹیٹس دیکھنے کےلیے *707# ڈائل کریں
• مفت کال ملانے پر 10 پیسے کال سیٹ اپ فیس کی مد میں وصول کیے جائیں گے۔

پروموشن کی مدت
یہ آفر 7 اپریل 2015 سے شروع ہو کر 15 مئی 2015 کو ختم ہوگی، تاہم یوفون اس آفر میں کسی بھی وقت تبدیلی کر سکتا ہے یا اسے ختم کر سکتا ہے۔
اس مدت کے دوران 100 روپے یا اس سے زیادہ کا ری چارج کرانے والے انعامی آفر میں شامل ہو جائیں گے۔

شرائط و ضوابط
• 100 روپے کا ہر ری چارج ایک انٹری تصور ہوگا۔ انعامی آفر میں شامل ہونے کے لیے جتنا زیادہ ری چارج ہوگا ، اتنی ہی انٹریاں تصور کی جائیں گی
• یہ آفر یو فون کے پری پیڈ، پوسٹ پیڈ اور ایم این پی صارفین کے لیےہے۔

• یو فون کسی بھی انٹری کو دیر، فراڈ، شرائط و ضوابط کی خلاف ورزی یا کسی اور وجہ سے بھی ختم کر سکتا ہے۔
• اس آفر میں صرف ایسے صارفین کو حصہ لینے کی اجازت ہے جن کی سم کی بائیومیٹرک تصدیق ہو چکی ہے۔
• انعام صرف اس شخص کو دیا جائے گا جس کے نام پر سم رجسٹرڈ ہوگی۔
• اگر سم کمپنی کے نام پر ہو اور اسے کوئی ملازم استعمال کر رہا ہو تو انعام سم استعمال کرنے والے کو دیا جائے گا۔
• جیتنے والے خوش نصیبوں کا اعلان اس آفر کے ختم ہونے پر کیا جائے گا۔
• جیتنے والے خوش نصیبوں کو اطلاع یوفون کے نمبر 333 سے کی جائے گی۔ اس کے علاوہ کسی بھی نمبر سے آنے والی کال سپام تصور کی جائے۔ یوفون کا ایسی کسی کال سے تعلق نہ ہوگا۔

تاریخ اشاعت: 2015-04-09

More Technology Articles