UK police force trials virtual crime visits over Skype

UK Police Force Trials Virtual Crime Visits Over Skype

برطانوی پولیس نے جائے واردت کا معائنہ کرنے کے لیے سکائپ کا استعمال شروع کر دیا

برطانوی پولیس نے اپنے اخراجات کم کرنے کے لیے سکائپ سے موقع واردات کا معائنہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے کا مقصد پولیس کے اخراجات میں کمی کرنے کے علاوہ پولیس افسران کو پیٹرولنگ کے لیے زیادہ وقت فراہم کرنا ہے۔یاد رہے سکائپ کے ذریعے صرف غیر ہنگامی وارداتوں کے وقوعے کا معائنہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)


اس سے پہلے ہر ہنگامی اور غیر ہنگامی واردات کے بعد پولیس کے افسر جائے وقوع کا خود سے معائنہ کر کے تفتیش کرتے تھے مگر اب یہ سب ویب کیم پر ہوگا۔

واردات کی رپورٹ کرنے والے ٹیلی فون پر یا پولیس اسٹیشن جا کر اپنے کیس کی موجودہ کیفیت سے آگاہ ہو سکتے ہیں۔ویب کیم سے جائے واردات کا معائنہ ابھی تجرباتی مراحل میں ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ بجٹ میں کٹوتی کی وجہ سے انہیں اس طرح کا فیصلہ کرنا پڑا۔

تاریخ اشاعت: 2015-11-01

More Technology Articles