UK university lets students play Pokemon Go

UK University Lets Students Play Pokemon Go

اس برطانوی یونیورسٹی سے ڈگری چاہیے تو پوکیمون گو گیم کھیلنا پڑے گی

برطانیہ کی سالفورڈ یونیورسٹی کے طلباء کے ڈگری پروگرام میں پوکیمون پکڑنے کو بھی شامل کیا جائے گا۔
ایک رپورٹ کے مطابق سالفورڈ یونیورسٹی سے بزنس انفارمیشن ٹیکنالوجی پڑھنے والے طلباء کو کورس کریڈٹ لینے کے لیے پوکیمون بھی پکڑنے پڑیں گے۔
ابھی یہ تو واضح نہیں ہوسکا کہ کورس اور ایپ میں کس چیز کی مماثلت ہے تاہم یونیورسٹی کے لیکچرر ڈیوڈ کرپس کا کہنا ہے کہ اس سے کورس پر عبور پانا آسان ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

اُن کا کہنا تھا کہ ایپ میں بہت سے انفارمیشن سسٹم ، ڈیجیٹل کیمرہ اور جی پی ایس لوکیشن سنسراستعمال ہوتے ہیں، جو کورس کے لیے اہم ہے۔
برطانوی یونیورسٹی وہ پہلی یونیورسٹی نہیں، جس نے اپنے کورس میں پوکیمون گو کھیلنا شامل کیا ہے۔ اس سے پہلے یونیورسٹی آف ایڈاہونے پاپ اپ کلچر گیمز کے کورس میں پوکیمون گو کے امتحان کو پاس کرنا بھی لازمی قرار دیا ہے۔
کورس انسٹرکٹر سٹیون برڈ کا کہنا ہے کہ پوکیمون پکڑنا ایک گیم ہی نہیں، اس سے آپ اردگرد موجود چیزوں کو دیکھتے ہیں، گروپس اور ٹیم کی شکل میں رہتے ہیں۔ یہ ٹیم بنانے اور لیڈڑ شپ کے لیے بھی کافی اہم ہے۔

تاریخ اشاعت: 2016-10-03

More Technology Articles