Ukrainian hacktivists block German government websites

Ukrainian Hacktivists Block German Government Websites

جرمن حکومت پر ہیکرز کا انتہائی بڑا حملہ۔۔۔ حکومتی ویب سائیٹس بند!!!

یوکرین کے روسی نواز ہیکر گروپ نے جرمنی کی دو ویب سائٹ بلاک کر دی ہیں۔ ان میں ایک ویب سائٹ جرمن چانسلر انجیلا مرکل اور دوسری جرمن پارلیمنٹ کی ہے۔ہیکروں کے مطابق اُنہیں اس بات کا غصہ ہے کہ یوکرین کے وزیراعظم یورپی یونین سے ملنے والے اربوں ڈالر کے فنڈز کو ملک کے مشرقی حصے کی تعمیر و ترقی میں لگانے کی بجائے جنگ میں جھونک رہے ہیں۔

(جاری ہے)

جرمنی کے انٹیلی جنس ذرائع کاکہنا ہے کہ روزآنہ 3000 ہیکرز جرمن حکومت کی مختلف ویب سائٹ کو بلاک کرنے کی کوشش کرتے ہیں، یہ پہلا سائبر حملہ ہے جو کامیاب ہوا۔

ایک دوسری انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ کا کہنا ہےکہ روز کے 5 سے زیادہ سائبر اٹیک دوسرے ملکوں کی انٹیلی جنس ایجنسیوں کی جانب سے کیے جاتے ہیں۔جن ویب سائٹ پر حملہ ہوا ہے ان میں کوئی خفیہ معلومات نہیں تھی، بس صحافیوں اور عوام کے لیے تقاریر اور عام معلومات تھیں۔ 8 جنوری کو یوکرین کے وزیراعظم نے جرمن چانسلر کے ساتھ ملاقات کرنی ہے۔ اسی تناظر میں ہیکر چاہتے ہیں کہ دیگر معاملات کے ساتھ روس کے ساتھ تعلقات بھی زیر بحث آئیں۔

تاریخ اشاعت: 2015-01-08

More Technology Articles