Updated UI makes it easier for Android users to video chat on WhatsApp

Updated UI Makes It Easier For Android Users To Video Chat On WhatsApp

اینڈروئیڈ صارفین کےلیے اب وٹس ایپ ویڈیو کالز کرنا اور بھی آسان

وٹس ایپ نے پچھلے نومبر میں ویڈیو کالز کا فیچر متعارف کرایا تھا۔ اس وقت وٹس ایپ پر ہر روز 340 ملین منٹس کی 55 ملین ویڈیو کالز کی جاتی ہیں۔
اینڈروئیڈ صارفین کے لیے وٹس ایپ نے ویڈیو کالنگ کے فیچر کو آسان بنانے کے لیے یوزر انٹرفیس میں تھوڑی تبدیلی کی ہے۔

(جاری ہے)

اس تبدیلی کے بعد ویڈیو چیٹ کا آئیکون صارفین کو سب سے اوپر ہی نظر آئے گا، جس سے صارفین صرف ایک ٹیپ پر ویڈیو چیٹ شروع کر سکیں گے۔
یاد رہےکہ وٹس ایپ کے فیچر اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کی بدولت آپ کی ساری گفتگو انکرپٹڈ ہوتی ہے حتی کہ وٹس ایپ کو بھی نہیں پتا ہوتا ہے کہ آپ نے کیا گفتگو کی ہے۔

تاریخ اشاعت: 2017-05-09

More Technology Articles