urdu wikipeida crossed 100000 pages milestone

Urdu Wikipeida Crossed 100000 Pages Milestone

اردو ویکیپیڈیا نے ایک لاکھ صفحات کا ہدف پورا کر لیا

کچھ دن پہلے ہی انگریزی ویکیپیڈیا نے 50 لاکھ صفحات کا سنگ میل عبور کیا تھا(تفصیلات اس صفحے پر)۔ انگریزی ویکیپیڈیا کے برعکس اردو ویکیپیڈیا کو شروع سے ہی متحرک صارفین کی قلت کا سامنا رہا ہے۔ تاہم کم تعداد کے باوجود یہ متحرک صارفین اردو ویکیپیڈیا کی ترقی کے لیے کوشاں رہے۔ جنوری 2004 میں شروع ہونے والے اردو ویکیپیڈیا نے گزشتہ رات ایک ہم سنگ میل عبور کیا ہے۔

گزشتہ رات اردو ویکیپیڈیا پر صفحات کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرگئی۔ اردو ویکیپیڈیا کو ایک لاکھ مضامین تک پہنچنے میں تقریبا 1لاکھ گھنٹے ہی لگے۔
اردو ویکیپیڈیا کی انتظامیہ نے 1لاکھ صفحات کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے 31دسمبر 2015 کی تاریخ متعین کی تھی تاہم یہ ہدف متعین وقت سے 2دن پہلے ہی پورا ہوگیا۔

(جاری ہے)


اردو ویکیپیڈیا کے اعداد و شمار کے مطابق اردو ویکیپیڈیا پر رجسٹرڈ صارفین کی تعداد 48,546ہے، ان میں سے صرف 195 صارفین پچھلے ایک ماہ کے دوران اردو ویکیپیڈیا پر فعال رہے۔

ایک لاکھ صفحات کے بعد اردو ویکیپیڈیا کا تقریباً 300 زبانوں کے ویکیپیڈیاؤں میں بلحاظ صفحات 57واں نمبر ہے۔
اردو ویکیپیڈیا کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اب وہ صفحات بڑھانے کے ساتھ ساتھ پہلے سے موجود صفحات کو میعاری بنانے میں زیادہ وقت صرف کریں گے۔

urdu wikipeida crossed 100000 pages milestone
تاریخ اشاعت: 2015-12-30

More Technology Articles