URL bug tricks Facebook into thinking Mark Zuckerberg quit his job

URL Bug Tricks Facebook Into Thinking Mark Zuckerberg Quit His Job

فیس بک بگ۔ زکر برگ کو نوکری سے ہٹوا سکتا ہے

جیسا کہ تصویر میں دکھایا گیا ہے، مارک زکربرگ نے بیٹی کی پیدائش(تفصیلات اس صفحے پر)کی وجہ سے نوکری نہیں چھوڑی۔انہوں نے تو بیٹی کی پیدائش پر دو ماہ کی چھٹی کرنے کا کہا تھا مگر فیس بک کے ایک بگ کی وجہ سے ایسا لگ سکتا ہے جیسے انہوں نے نوکری کو خیرباد کہہ دیا ہو۔
ایک سیکورٹی ریسرچر نے فیس بک کے یوآرایل سسٹم میں ذرا سی گڑبڑ کی اور مارک زکر برگ کی فیس بک پر کام شروع کرنے والی پوسٹ ملازمت کو خیر باد کہنے والی بن گئی۔

سیکورٹی ریسرچر کے مطابق اس یوآر ایل میں سے ” &ustart=1 “ ڈیلیٹ کرنے سے مارک زکر برگ کی فیس بک پر کام شروع کرنے کی پوسٹ ملازمت کو خیر باد کہتی نظر آئی ۔

(جاری ہے)


مارک زکر برگ نے 4فروری 2004 کو فیس بک پر کام شروع کیا تھا، جبکہ اس پوسٹ میں 16 اگست 2011 کی تاریخ ہے۔

اندازہ ہے کہ انہوں نےا س تاریخ کو پچھلی تاریخوں کے ایونٹس ڈالنا شروع کیےہونگے، اس لیےجیسے یوآر ایل کا آخری حصہ حذف کیا گیا فیس بک نے اپنے ڈیفالٹ سسٹم کے تحت اسے ملازمت چھوڑنے کی تاریخ سمجھا۔خیربگ کی وجہ جو کچھ بھی ہو، فیس بک نے انتہائی پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے درست کر دیا ہے۔ اس لیے آپ بس سکرین شاٹ دیکھ کر محظوظ ہوسکتے ہیں۔

URL bug tricks Facebook into thinking Mark Zuckerberg quit his job
تاریخ اشاعت: 2015-12-05

More Technology Articles