US will reportedly require consumers to register their drones

US Will Reportedly Require Consumers To Register Their Drones

امریکا تمام کنزیومر ڈرونز کی رجسٹریشن کرے گا

اب سے امریکا میں خریدے جانے والے ہر ڈرون کی رجسٹریشن ہوگی ۔جلد ہی امریکا میں ڈرون خریدنے کے لیے ضروری کاروائی کا اعلان کر دیا جائے گا۔ اس ضروری کاروائی میں سب سے اہم ڈرون کو ڈیپارٹمنٹ آف ٹرانسپورٹیشن کے پاس رجسٹر کرانا ہے۔اس منصوبے کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ائیرپور ٹ کے اندر یا باہر کوئی بھی ڈرون نہ اڑے۔

(جاری ہے)

اس منصوبے کا اعلان سوموار کو ہو جائے گا جبکہ اس کا آغاز کرسمس پر کیا جائے گا۔
ابھی تک اس بات کا اندازہ نہیں لگایا جا سکا کہ صارفین کو ڈرون خریدنے کے لیے کس طرح کی معلومات بتانا ہونگی۔ خیال ہے کہ حکومت صارفین کے بارے میں ایسی تمام معلومات حاصل کرے گی، جس سے کسی حادثے کی صورت میں ڈرون کے مالک تک فوری رسائی حاصل کی جا سکے۔

تاریخ اشاعت: 2015-10-18

More Technology Articles