Use Google Maps Go as a lightweight alternative to Google Maps

Use Google Maps Go As A Lightweight Alternative To Google Maps

گوگل میپس گو ، گوگل میپس کا ہلکا پھلکا متبادل

گوگل نے کچھ عرصہ پہلے اینڈروئیڈ گو پلیٹ فارم متعارف کرایا تھا۔ یہ اینڈروئیڈ کا آپٹمائز ورژن ہے جسے کم قیمت ڈیوائسز کے لیے  بنایا گیا ہے۔
اب گوگل اینڈروئیڈ گو پلیٹ فارم کے لیے  اپنی دیگر ایپلی کیشنز کے آپٹمائز  ورژن بھی پیش کر رہا ہے۔اب گوگل نے اینڈروئیڈ گو کے لیے گوگل میپس کا آپٹمائز ورژن گوگل میپس گو کے نام سے پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)


گوگل میپس گو میں گوگل میپس کے بہت سے فیچر شامل کیے گئے ہیں۔

اس میں آپ ساری دنیا کے مقامات تلاش کر سکتے ہیں،   آپ ٹریفک کی صورتحال، ڈائریکشن، اوپننگ کلوزنگ ٹائم، یوزر ریٹنگ اور ریویوز کے بارے میں جان سکتے ہیں۔گوگل میپس گو میں اس وقت ٹرن بائی ٹرن نیوی گیشن کی سہولت شامل نہیں کی گئی۔
گوگل میپس گو کی اچھی بات یہ ہے کہ اسے انسٹال کیے بغیر بھی  اینڈروئیڈ ڈیوائس  یا کمپیوٹر پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔
تاریخ اشاعت: 2018-01-11

More Technology Articles