Using URL shorteners could expose you to privacy invasions and malware attacks

Using URL Shorteners Could Expose You To Privacy Invasions And Malware Attacks

یوآر ایل شارٹنر پرائیویسی کے لیے خطرہ اور مال وئیر حملوں کا باعث ہو سکتے ہیں

سوشل میڈیا پر یوآر ایل شارٹنر کے ذریعے لنکس کو چھوٹا کر کے شیئر کرنا ایک عام سی بات ہے۔ یوآرشارٹنر سے لنکس کو ٹریک کیا جاتا ہےاور بڑے لمبے چوڑے ویب یوآر ایل کو چھوٹابنایاجاتا ہے۔
ایک نئی تحقیق کے مطابق یوآر ایل شارٹنر صارفین کی پرائیویسی کے لیے خطرہ اور مال وئیر حملوں کا باعث ہوتے ہیں۔دو محققین نے 18ماہ تک تحقیق کر کے بتایا کہ یوآر ایل شارٹنر کا فیچر کس قدر خطرناک ہوسکتا ہے۔


وٹلے شماٹیکوؤ اور مارٹن جارجیو نے مائیکروسافٹ ون ڈرائیو اور گوگل کی میپ سروس میں استعمال ہونے یو آر ایل شارٹنر کے طریقہ کار پر تحقیق ہے(پی ڈی ایف فائل)۔ اُن کی تحقیق کے نتائج کافی خوفناک نکلے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مائیکروسافٹ اپنی سٹوریج سروس ون ڈرائیو کےلنک شارٹ کرنے کےلیے bit.ly کی سروس استعمال کرتا ہے لیکن مائیکروسافٹ کے شارٹ یو آر ایلز کا سٹرکچر کچھ ایسا ہوتا ہے کہ ایک ہی صارف کی دوسری فائلوں کےیوآرایل کے بارے میں آرام سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

کوئی بھی شرپسند اسی یوآر ایل سٹرکچر کے باعث ایک صار ف کی دوسری فائلوں تک رسائی حاصل کر سکتا ہے۔ دوسری فائلوں میں سے بہت سی تو ایسی ہوتی ہے، جن میں ہیکر تبدیلی بھی کر سکتے ہیں۔ ہیکرایسی فائلوں میں تباہ کن کوڈ اور وائرس ڈال سکتے ہیں۔
گوگل کی میپ سروس گوگل میپ کے بارے میں دونوں محققین نے بتایا کہ صارفین 5 کیریکٹر کے ٹوکن کے ساتھ یوآر ایل کو سکین کر کے لوگوں کے مقام ، اُن کی منزل یا دوسری معلومات کے بارے میں جان سکتے ہیں۔

دونوں محققین نے جب اپنی تحقیق گوگل اور مائیکروسافٹ کو بھیجی تو گوگل نے کوئی تاخیر کیے بغیر 11 سے 12 کیریکٹر ٹوکن کا نفاذ کر دیا۔ اس کےعلاوہ انہوں نے بوٹ کی طرف سے یوآر ایل سکینگ کے دفاع کو بھی موثر بنایا ہے۔
مائیکروسافٹ نے ماہرین کی رپورٹ پر اتنی تیزی نہیں دکھائی ، جتنی گوگل نے دکھائی ہے۔ مائیکروسافٹ نے سب سے آسان راستے کا انتخاب کرتے ہوئے پچھلے ماہ ون ڈرائیو میں لنک کو شارٹ کرنے کا فیچر ڈس ایبل کر دیا۔

تاریخ اشاعت: 2016-04-16

More Technology Articles