Very Rare Prototype Apple Macintosh Is Auctioned

Very Rare Prototype Apple Macintosh Is Auctioned

ایپل میکنٹوش کا نایاب پروٹوٹائپ نیلام ہو رہا ہے

ایپل میکنٹوش کا ایک انتہائی نایاب پروٹو ٹائپ   بونہم نیلام گھر میں نیلام ہو رہا ہے۔ اس پرانے لیکن اب تک قابل استعمال  کمپیوٹر کی  متوقع قیمت 1 لاکھ 10 ہزار یورو سے 1 لاکھ 60 ہزار یورو کے درمیان ہے۔ہو سکتا ہے کہ کمپیوٹر اس سے بھی زیادہ قیمت پر فروخت ہو۔
نیلامی کے لیے جو میکنٹوش پرسنل کمپیوٹر پیش کیا  ہے وہ1983 کے  میکنٹوش کے اولین پروٹوٹائپس میں سے ایک ہے۔

(جاری ہے)

اس پروٹو ٹائپ کی صرف ایک کاپی اور  موجود ہے۔ اس پروٹو ٹائپ میں اب بھی 5 ¼ انچ کی ٹویگی (Twiggy) ڈسک ڈرائیو ہے۔ یہ ڈسک ڈرائیو اب بھی کام کرتی ہے۔ ایپل نے اس قسم کی ڈرائیو کو بتدریج سونی کی 3 ½ ڈرائیو سے تبدیل کیا تھا۔
نیا میکنٹوش 1984 میں سپر باؤل کے دوران لانچ کیا گیا تھا۔ ایپل کے شریک بانی سٹیو ووزنیاک کے مطابق میکنٹوش  کے لانچ سے لوگوں کی زندگیاں بدل گئی تھی۔
تاریخ اشاعت: 2019-11-27

More Technology Articles