Viber offers free calls to countries affected by the US immigration ban

Viber Offers Free Calls To Countries Affected By The US Immigration Ban

وائبر نے امیگریشن پابندیوں سے متاثرہ ممالک میں مفت کال کی سہولت متعارف کرا دی

امریکا کی جانب سے سات ممالک کے افراد پر امیگریشن کی پابندی کےاعلان کے بعد وائبر نے امریکی پابندی کے شکار ممالک میں مفت فون کال کی سہولت متعارف کرا دی ہے۔
اب امریکا سے ایران، لیبیا، عراق، صومالیہ، سوڈان، شام اور یمن کے کسی بھی موبائل یا لینڈ لائن نمبر پر مفت کال کی جا سکے گی۔

(جاری ہے)

بظاہر ایسا لگتا ہے کہ وائبر کی یہ پابندی اس وقت تک ہے جب تک امریکا کی طرف سے ان ممالک پر امیگریشن کی پابندیاں عائد ہیں، کیونکہ وائبر نے اس سہولت کےخاتمے کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔
یاد رہے کہ سیکورٹی اور پرائیویسی خدشات کے تحت دنیا کے بہت سے ممالک میں وائبر پر بھی پابندی عائد ہے.

تاریخ اشاعت: 2017-01-31

More Technology Articles