Viber says its now encrypted

Viber Says Its Now Encrypted

وائبر نے بھی اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن متعارف کرا دی مگر معاملہ ابھی بھی مشکوک

وائبر نے اعلان کیا ہے کہ وہ تمام پلیٹ فارمز جیسے میک، آئی او ایس، پی سی اور اینڈروئیڈ کےلیے اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن متعارف کرا رہا ہے۔ جیسے ہی آپ جدید ترین ورژن 6.0 ڈاؤن لوڈ یا اپ ڈیٹ کریں گے تو پرائیویٹ اور گروپ چیٹ میں تمام وائس اور ویڈیو کالز، ٹیکسٹ، ویڈیو اور فوٹو شیئرنگ انکرپٹڈ ہوجائے گی۔سروس میں شامل خفیہ چیٹ (hidden chat) کا فیچر مخصوص چیٹ کو ہوم سکرین پر ظاہر نہیں کرے گا۔


وائبر نےیہ بات واضح نہیں کی کہ وہ کس پروٹول کے ذریعے صارفین کی چیٹ کو محفوظ بنا رہا ہے۔دو مشہور سروسز جیسے سگنل اور وٹس ایپ میں صارفین کی فنکر پرنٹ کو ایک دوسرے کے ساتھ ملا سکتے ہیں۔ تاہم وائبر کے بارے میں خیال ہے کہ وہ اسے استعمال نہیں کر رہا۔
اگرچہ اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا اعلان کر کے وائبر وٹس ایپ، ٹیلی گرام سگنل اور دوسری محفوظ ایپلی کیشن کی صف میں آ گیا ہے تاہم جب تک وہ اپنے پروٹوکول اور تصدیق کے عمل کے بارے میں معلومات نہیں دے گا یہ معاملہ مشکوک سمجھا جائے گا۔

(جاری ہے)


پاکستانی صارفین کی یاددہانی کے لیے بتاتے چلیں پاکستانی کے سرکاری ملازمین کے لیے وائبر کا استعمال سرکاری طور پر ممنوع ہے۔پاکستان میں سرکاری ملازمین کے لیے وائبر بین کرنے کی وجہ وہ رپورٹس ہے ،جن کے مطابق وائبر کے ذریعے اسرائیلی ڈیفنس فورس جاسوسی کا کام بھی کر رہی ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2016-04-21

More Technology Articles