vivo becomes an official sponsor of World Cup 2018 and World Cup 2022

Vivo Becomes An Official Sponsor Of World Cup 2018 And World Cup 2022

وائیوو 2018 اور 2022 کے فٹ بال ورلڈ کپ کا آفیشل سپانسر بن گیا

وائیوو نے اعلان کیا ہے کہ اس نے فیفا کے ساتھ 6 سال کا معاہدہ کیا ہے ، جس کے بعد وہ فیفا کےٹورنامنٹس کا آفیشل سپانسر بن گیا ہے۔ اس پارٹنر شپ کا آغاز روس میں ہونے والے کانفیڈریشن کپ2017 سے ہوگا۔ اس کے بعد اگلے ورلڈ کپ کا آفیشل سپانسر بھی وائیوو ہی ہوگا۔ اس معاہدے میں 2022 میں قطر میں ہونے والا فٹ بال ورلڈ کپ اور اس سے ایک سال پہلے ہونے والا کانفیڈریشن کپ بھی شامل ہے۔

(جاری ہے)

اس شراکت داری کےدوران وائیوو کا لوگو اشتہاری بورڈز، ٹکٹوں، بروشر زاور دوسرے بہت سے مقامات پر نظر آئے گا۔ وائیوو نے وعدہ کیا ہے کہ وہ ایک خصوصی فون بھی متعارف کرائے گی جو فٹ بال کے شائقین کو منفرد تجربہ فراہم کرےگا۔معاہدے کے مطابق تمام ٹورنامنٹس میں فیفا کے ملازمین وائیوو کے سمارٹ فونز استعمال کریں گے۔ عالمی طور پر اپنی پہچان مستحکم کرنے کے لیے وائیوو بہت تیزی سے جارحانہ مارکیٹنگ کررہا ہے۔ اس سےپہلے کمپنی انڈین پریمیئر لیگ اور این بی اے چائنا کے ساتھ بھی شراکت داری کر چکی ہے۔
تاریخ اشاعت: 2017-06-01

More Technology Articles