Vivo to launch 10 gb phone

Vivo To Launch 10 Gb Phone

ویوو دنیا کا پہلا 10 جی بی ریم والا فون متعارف کرائے گا

آج کل سمارٹ فونز کمپیوٹرز کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ طاقتور ہوگئے ہیں۔ سمارٹ فونز کی کارکردگی میں جہاں طاقتور پروسیسر کا ہاتھ ہے وہیں زیادہ ریم بھی اس میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ 8 جی بی ریم کے ساتھ سمارٹ فونز تو مارکیٹ میں آنا شروع ہو گئے ہیں لیکن آپ جلد ہی 10 جی بی ریم کے حامل سمارٹ فونز کو بھی مارکیٹ میں دیکھیں گے۔

(جاری ہے)


کہا جا رہا ہے کہ ویوو ایکس پلے 7 میں 10 جی بی کی طاقتور ریم کے ساتھ 512 جی بی کی سٹوریج ہوگی۔ اس فون میں کوالکوم کا سنیپ ڈریگن 845 چپ سیٹ ہوگا۔ اس فون کی ایک اہم خصوصیت اس کی سکرین میں ہی شامل فنگرپرنٹ سکینر ہوگا۔چہرے کی شناخت کے لیے اس میں فیس آئی ڈی 2.0 شامل کیا جائے گا۔
اس سمارٹ فون کے بارے میں مزید اطلاعات جلد ہی سامنے آئیں گی۔

تاریخ اشاعت: 2018-02-07

More Technology Articles