Voice Mobile Extreme V90 Launched in Pakistan

Voice Mobile Extreme V90 Launched In Pakistan

وائس موبائل نے اکسٹریم وی 90 متعارف کروا دیا

حال ہی میں وائس موبائل کی طرف سے دو سم والا نیا اینڈرائیڈ ’’ اکسٹریم وی 90‘‘ متعارف کروایا گیا ہے۔ یہ ہینڈ سیٹ 4.7 انچ سکرین، کواڈ کور ’’ٹربو پروسیسر‘‘ اور 13 میگا پکسل کیمرے کے ساتھ سامنے آئے گا۔اس کا آئی پی ایس ڈسپلے مکملHD ریزولیشن کے ساتھ آئے گا۔اس کے علاوہ یہ فون 9.9 ایم ایم موٹا ہوگا۔

(جاری ہے)


اس فون میں 1.5Ghz کواڈ کور پروسیسر ، 2جی بی ریم اور 16 جی بی اندرونی ذخیرہ کرنے کی سہولت، جو کہ مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے بڑھائی بھی جا سکتے ہے موجود ہوگی۔

پچھلے سائیڈ پر ایچ ڈی ویڈیو کی سہولت کے ساتھ 13 میگا پکسل کیمرہ اور اگلی سائیڈ پر 2 میگا پکسل کیمرہ ہوگا۔ربط سازی میں وائی فائی، جی پی ایس، بلیو توتھ، ایف ایم ریڈیو اور آڈیو جیک شامل ہے۔
اس میں اینڈرائیڈ کا 4.2 جیلی بین آپریٹنگ سسٹم کام کرے گا۔ فون کالے اور سفید رنگ میں دستیاب ہے ، اور اسکی قیمت 29ہزار روپے ہے۔

تاریخ اشاعت: 2014-02-07

More Technology Articles