Warid 2 paisa per second call Offers

Warid 2 Paisa Per Second Call Offers

وارد 2 پیسہ فی سیکنڈ کال آفر

وارد نے اپنے صارفین کے لیے نئی پروموشن آفر متعارف کرائی ہے جس کے تحت صارفین ڈھیروں فری منٹس، ایس ایم ایس اور انٹرنیٹ ڈیٹا حاصل کرنے کے علاوہ کم ریٹ پر دوستوں کو کالز کر سکتے ہیں۔
ایسے صارفین جن کی سم بائیومیٹرک تصدیق شدہ ہے وہ 50 روپے یا اس سے زیادہ کا ری چارج کرنے سے پہلے *277# ملائیں اور پائیں 20 مفت منٹس، 2000 لوکل ایس ایم ایس اور 200 ایم بی انٹرنیٹ، جس کے استعمال کی مدت ایک دن ہو گی۔

اس کے علاوہ ایسے صارفین 7 دن تک تمام نیٹ ورکس پر 2 پیسے فی سکینڈ کے ریٹ پر کال کر سکیں گے۔

(جاری ہے)



شرائط و ضوابط
• سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے 50 روپے یا اس سے زیادہ کے ہر ری چارج سے پہلے *277# ملائیں۔
• بقایا فری منٹس، ایس ایم ایس اور انٹرنیٹ کی کیفیت جاننے کے لیے *200*505# ملائیںَ
• فری منٹس، ایس ایم ایس اور انٹرنیٹ کی مدت استعمال صرف ایک دن ہے۔


• یہ پیشکش پورے پاکستان کے لیے ہے۔
• فری منٹس، ایس ایم ایس اور انٹرنیٹ استعمال ہونے کے بعد ریٹس پیکج پلان کے مطابق چارج ہونگے۔
• صارفین اس آفر کے ہوتے ہوئے دوسرے ایس ایم ایس اور انٹرنیٹ بنڈل بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
• بیلنس شیئر کی سہولت کے ذریعے 50 روپے منتقل کرنا 50 روپے کا ری چارج شمار نہ ہوگا۔

تاریخ اشاعت: 2015-05-12

More Technology Articles