Warid 4G LTE Bundle for Islamabad and Rawalpindi

Warid 4G LTE Bundle For Islamabad And Rawalpindi

وارد نے راولپنڈی اسلام آباد کے لیے نیا 4 جی ایل ٹی ای بنڈل متعارف کرا دیا

وارد ٹیلی کام نے راولپنڈی اسلام آباد کے پری پیڈ ایل ای ٹی صارفین کے لیے نئی پیشکش متعارف کرائی ہے۔ یہ آفر ہفتہ وار اور ماہانہ پیکج پسندکرنے والے صارفین کے لیے ہے۔اس پیشکش کے تحت 1 جی بی ایل ٹی ای ڈیٹا 50 روپے ہفتہ میں حاصل کیا جا سکتا ہے جبکہ 5 جی بی ایل ٹی ای موبائل ڈیٹا 100 روپے ماہوار پر حاصل کیا جا سکتا ہے۔

تفصیلات
• 1 جی بی بنڈل کی قیمت 50 روپے جبکہ مدت معیاد 7 دن ہے
• 5 جی بی بنڈل کی قیمت 100 روپے جبکہ مدت معیاد 30 دن ہے

سبسکرائب کرنے کا طریقہ
وارد صارفین اس سہولت کو حاصل کرنے کے لیے اپنے موبائل سے *522#ملائیں یا 7777 پر ایس ایم ایس بھیج دیں۔



شرائط وضوابط
• یہ پیشکش راولپنڈی اور اسلام آباد کے پری پیڈ اور گلو سآرفین کے لیے ہے۔

(جاری ہے)


• ہفتہ وار بنڈل کا بقایا سٹیٹس دیکھنے کے لیے *200*472#ملائیں۔
• ماہوار بنڈل کا بقایا سٹیٹس دیکھنے کے لیے *200*439#ملائیں۔
• اس آفر سے استفادے کے لیے صارفین کا راولپنڈی یا اسلام آباد میں موجود ہونا ضروری ہے۔


• اس آفر کو سبسکرائب کرنے والے جب ان جڑواں شہروں میں نہیں ہونگے تو ان کے انٹرنیٹ چارجز اُن کے ڈیٹا پلان کے مطابق وصول کیے جائیں گے۔
• یہ بنڈل صرف ایل ٹی ای صارفین کے لیے ہے۔
• ڈیٹا کو ایل ٹی ای اور 2 جی دونوں پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔
• موجودہ اور سابقہ ایل ٹی ای صارفین اس پیشکش سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
• 7777 پر بھیجے جانے والے ایس ایم ایس کی قیمت ایک روپیہ علاوہ ٹیکس ہے۔
• یہ پیشکش محدود مدت کے لیے ہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-06-04

More Technology Articles