Warid Bima Accidental Insurance

Warid Bima Accidental Insurance

وارد بیمہ ایکسیڈنٹل انشورنش

وارد ٹیلی کام نے الفلاح انشورنس اور ملوک(Milvik)موبائل پاکستان کے تعاون سے وارد بیمہ ایکسیڈنٹل انشورنش کی سہولت متعارف کرائی ہے۔انشورنش کی سہولت حاصل کرنے کا طریقہ بہت ہی آسان ہے۔پریمیئم کی رقم بھی 30 یومیہ اقساط میں وصول کی جاتی ہے۔ اقساط موبائل بیلنس سے ہر روز دو بار منہا ہوتی ہے۔ اگر بیلنس نہ ہو تو صرف ایک بار منہا ہوگی۔
وارد بیمہ ایکسیڈنٹل انشورنش حادثاتی موت کے علاوہ مستقل یا عارضی معذوری کو بھی کور کرتا ہے۔

روایتی انشورنس پالیسی کے برعکس اس میں فارم پُر کرنے نہیں پڑتے بلکہ صرف ایک مفت ایس ایم ایس بھیج کر ہی انشورنس کی سہولت حاصل کی جا سکتی ہے۔

سبسکرائب کرنےکا طریقہ
انشورنس کی سہولت حاصل کرنے کے لیے ایس ایم ایس میں BIMAلکھ کر 9878 پر بھیج دیں۔

(جاری ہے)

24 گھنٹے میں ہی نمائندہ کال کر کے مزید رہنمائی فراہم کر دے گا۔ 9878 پر ایس ایم ایس بھیجنے کے کوئی چارجز وصول نہیں کیے جائیں گے۔


چارجز اور پلانز کی تفصیلات
• سلورپلان۔ ماہانہ 30 روپے کے عوض 150000 روپے کا انشورنش کور
• گولڈ پلان۔ماہانہ 60 روپےکےعوض300000 لا انشورنش کور
• پلاٹینئم پلان۔ ماہانہ 150 روپے کے عوض 750000 روپے کا انشورنش کور
• ڈائمنڈ پلان۔ ماہانہ 300 روپے کے عوض 1500000 روپے کا انشورنش کور

وارد ایکسیڈنٹل انشورنش کور کی سہولت ابھی صرف پری پیڈ صارفین کے لیے ہے۔
جلد ہی اسے پوسٹ پیڈ صارفین کےلیے بھی جاری کر دیا جائے گا۔
وارد پریمیئم کی رقم ماہانہ 30 اقساط میں وصول کرتاہے۔ یہ رقم 15 دن میں روز دو بار بیلنس سے منہا کر کےوصول کی جاتی ہے۔اگر بیلنس کم ہو تو ایک دفعہ قسط وصول کی جاتی ہے۔ اگر بیلنس نہ ہو تو اس دن قسط وصول نہیں کی جاتی۔

انشورنش کلیم کرنے کا طریقہ
انشورنش کلیم کرنے کے لیے وفات یا معذوری کے 90 دن کے اندر CLAIM لکھ کر 9878 پر ایس ایم ایس کریں یا 042-3253-4444پر کال کریں۔اس کے بعد کمپنی نمائندہ فون کر کے انشورنش کلیم کرنے کا مکمل طریقہ بتائے گا۔
مزید شرائط و ضوابط کے لیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت: 2015-07-10

More Technology Articles