Warid celebrates 9th birthday

Warid Celebrates 9th Birthday

وارد ٹیلی کام کے پاکستان میں سروس کے 9سال مکمل

وارڈ ٹیلی کام نے پاکستان ٹیلی کام انڈسٹری میں اپنے9سال مکمل کر لئے ۔اس سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وارد ٹیلی کام کے سی ای او منیر فاروق نے اپنے صارفین اور کمپنی کے ملازمین سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہاکہ 9سال کی شاندار کارکردگی نے ہمیں مضبوط بنیاد فراہم کی ہے جوکہ مستقبل میں کمپنی کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہمارا اصل اثاثہ ہمارے صارفین اور کمپنی کے لئے دن رات کام کرنے والے ملازمین ہیں۔

وارد ٹیلی کام کے سی ای او منیر فاروق نے مزید کہاکہ میں اپنے ہر صارف کا شکر گذار ہوں کہ انہوں نے ہماری کامیابی کو یقینی بنایا اور ساتھ ہی اپنے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ہم پر اعتماد کے حوالے سے احسان مند ہوں، وراد کے چیئرمین شیخ نہیا بن مبارک النہیان ، تما م بورڈ آف ڈائریکٹر ز اور ہر ساتھی کا د ل سے ممنون ہوں کہ ان سے تعاون سے ہی وارد ایک کامیاب برانڈ بنا۔

تاریخ اشاعت: 2014-05-27

More Technology Articles